Manzoor, Sadaf
PhD
University of Peshawar
Peshawar
KPK
Pakistan
2010
Completed
Statistics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12085/1/Sadaf%20Manzoor%20Statistics%202010%20uni%20of%20peshwar%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724595822
ارادھنا
(کرونا وبا کے تناظر میں)
آسمان سے بارش نازل ہوتی ہے
محبت کی نشانیوں کو دفن کرتے ہوئے!
صبح و شام کے معانیوںمیں!
لذت خواب کی تعبیر کو پیاسا تڑپتا چھوڑ دیتی ہے
اے محبت۔۔۔اے محبت۔۔۔!
میری رگوں میں رواں دواں۔۔۔اے محبت!
تو بھی دیکھ رہی ہے
دلفریب دھڑکنوں کا دشمن!
سبز درختوں کے سائے میں۔۔۔!
میرے خیموں کو جلانا چاہتا ہے
میری معصوم کلیوں کی لاشیں!
ویرانوں بیابانوں میں بکھری پڑی ہیں
میرے دو بیٹوں کے کٹے سر قصر ِعمارہ میں!
دھڑ ندی میں لمحوں کے ساتھ بہتے جا رہے ہیں
وصال مبیں کی وسعتوں میں!
مقام جمال کی رفعتوں میں!
سبز بہار کا دشمن۔۔۔!
خوشبو کے قبیلے کو برباد کر رہا ہے
اے محبت۔۔۔ میری پیاری سبز محبت!
تیری چادر تطہیر سے مس ہو کر!
عود و لوبان زندہ ہوتے ہیں۔۔انجیر و زیتون مسکراتی ہے
نیازِ الہام نامہ بروں میں تقسیم ہوتی ہے
فرشتے خود تیری دہلیز تک چلے آتے ہیں
اے محبت۔۔۔جمال شہابہ کی ردا، کساء محبت ۔۔۔!
دشمن نے ہواؤں میں زہر گھول کر!
ظہر اور عصر کے بیچ میرے بازو کاٹ دیے ہیں
گھونسلوں میں فرشتوں کو جلا دیا ہے
میں سورہ عشق کی تلاوت کر رہا ہوں
وہ میرا سر بھی کاٹنا چاہتا ہے
اے محبت۔۔۔ذرا صبر۔۔۔!
بس اب مسیحا آنے والا ہے
بہلول جب مذبح کی باتیں کرتے ہوئے، تصوراتِ آشنائی کی لازمی شرطوں میں ساختیاتی اعمال کی تنہائی بیان کر رہا تھا۔ تو یہ وہ مقام تھا، جہاں سوالات کی بہتات ختم ہو جاتی ہے۔ یہاں صادقین کے اذہان اور دھڑکنوں کے بیچ طلسم سولی پر لٹکتا نہیں، بلکہ طلسم قلندروںپر نازل ہوتے ہوئے، سمعی اور بصری احساس کی شکل بن کر جنون کو جگا دیتا ہے۔ اس سارے منظر نامے سے آگہی ، شعور حاصل ہوتا ہے۔ جو خیالات کو خزانی...