Naveed, Sofia
PhD
Government College University Lahore
Lahore
Punjab
Pakistan
2012
Completed
Political science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9025/1/Sofia%20Naveed%20%20Final%20Thesis.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724633993
پاکستان میں مذہبی سیاست کا موجودہ انداز بھی حدود و قصاص قوانین نفاذ کے راستہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ ہمارے ملک میں لوگوں نے جب سے مذہب کو سیاست کی بنیاد بنایا ہے ۔ اس وقت سے یہاں مذہبی فرقوں کی بنیاد پر سیاسی پارٹیاں وجود میں آگئی ہیں ۔ جوں جوں یہ سیاسی پارٹیاں انتخابی میدان میں سرگرم ہوتی جاتی ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ تنازعات کی شدت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ فرقہ وارانہ تنازعات کی شدت میں اسلام کے عمومی مقاصد پس پشت چلے جاتے ہیں اور جزوی اور فروعی اختلافات اہمیت اختیار کر لیتے ہیں۔ مزید برآں جب مذہب کی بنیاد پر لوگ انتخابی میدان میں آتے ہیں تو اس کا پہلا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اسلام ایک اختلافی مسئلہ بن جاتا ہے۔
ممکن ہے بعض اہل علم اس رائے سے اختلاف کریں، لیکن گذشتہ پچھتر سال کا تجر بہ یہی بتاتا ہے کہ جب تک پاکستان میں مذہبی اور فرقہ وارانہ اپیل کی بنیاد پر ووٹ لینے والی سیاسی پارٹیاں موجود ہیں اور مذہب کے نام پر فرقہ وارانہ سیاست ہو رہی ہے ، تب تک ان قوانین پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب تک پاکستان کی نون لیگ ،تحریک انصاف پارٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین اپنی تقاریر میں مذہبی ٹچ نہ دیں ۔ اس وقت تک ان کی تقاریر پھیکی رہتی ہیں ۔ چنانچہ جب تک اس طرح کی فضا سیاست کے میدان میں رہے گی، اس وقت تک پاکستان میں اسلام کے نفاذ کے راستے میں کوئی بڑی اور مثبت پیش قدمی نہیں ہو سکتی۔