Shah, Syed Afzal
PhD
Hazara University
Mansehra
KPK
Pakistan
2017
Completed
Education
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13034/1/syed-afzal-shah.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724656825
خلیق حسین ممتازؔ (۱۹۳۷ء۔پ) اصل نام ہے اور ممتازؔ تخلص کرتے ہیں۔ آپ پٹھان کوٹ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد حکیم نیا زحسین نیاز اردو اور پنجابی کے اچھے شاعر تھے۔(۹۲۵)آپ کا شعری کلام’’ابلاغ‘‘ ،’’امروز‘‘،’’آدابِ عرض‘‘،’’تجوید نو‘‘ اور ’’ادبی ایڈیشن‘‘ جنگ میں چھپتا رہا۔ آپ کا شعری مجموعہ ’’اساس فکر‘‘ ۲۰۰۵ء میں طہٰ پبلی کیشنز لاہور سے شائع ہوا۔
یہ کتاب غزلیات پر مشتمل ہے۔ ’’صحیفہ مودت‘‘ ایک شعری مجموعہ زیر طبع ہے جو حمد،نعت ،منقبت اور سلام پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور مسودے ہیں جن کے نام ابھی زیر غور ہیں۔خلیق حسین ممتاز ایک قادر الکلام استاد شاعر ہیں۔ سیالکوٹ کے کئی شعراان کی شاگردی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انھیں علم عروض پر مکمل دسترس حاصل ہے۔ممتاز شاعروں کے ایسے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جو کائنات کی ہتھیلی پر اُبھرے ہوئے خط جمال کو مزید گہرا اور تابناک بنانے میں مصروف ہیں۔ ان کے نزدیک شاعری زندگی کو حسن عطا کرتی ہے۔ ان کی شاعری انسان میں امید پیدا کرتی ہے اور مایوسیوں کے اندھیروں سے باہر نکالتی ہے۔رجائیت ان کی شاعری میں جگہ جگہ دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کے اشعار ابہام سے پاک ہوتے ہیں مصروں میں روانی اور چاشنی محسوس ہوتی ہے۔ وہ روایت کے ساتھ جدیدیت کے قائل ہیں۔ روایت اور جدیدیت نے ان کی سوچ کو آفاقی بنا دیا ہے۔ ان کی شاعری میں زندگی کے سبھی رنگ موجود ہیں ۔موضوعاتی نظم ان کا حصہ ہے وہ ایک مکتب فکر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ کا کلام زیادہ تر مروجہ اور بنیادی شعری اصولوں اور پیمانوں کی میزان پر پورااترنے کے ساتھ سا تھ حقیقت کے قریب تر ہے۔ آپ کے لفظوں میں سچائی نظر آتی ہے۔
عشق و محبت ممتازؔ کی غزلیات کا...