Najeebullah
PhD
Northern University
Nowshera
KPK
Pakistan
2018
Completed
Education
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10163/1/Najeebullah_Edu_2018_Northern_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724663696
شیخ عبداﷲ
کشمیر کی گل پوشی وادی کے شیر شیخ عبداﷲ اس دارفانی سے کوچ کرکے اب وہاں ہیں جہاں ایک روز سب کو جاکر بارگاہ ایزدی میں اپنا اپنا اعمال نامہ پیش کرنا ہے، اﷲ تعالیٰ ان کو اپنی رحمت بے پایاں سے سرفراز فرمائیں، آمین۔
نجی مجلسوں میں اکثر یہ گفتگو رہتی ہے کہ ہندوستان میں انیسویں صدی میں جتنی عظیم اور قدر آور شخصیتیں پیدا ہوئیں، اتنی بیسویں صدی میں نہ ہوسکیں، مگر اس صدی میں جو چند عظیم المرتبت شخصیتیں پیدا ہوئیں، ان میں شیخ عبداﷲ بھی تھے، ان کی زندگی شروع سے فعال، متحرک اور ہنگامہ پرور رہی، اپنی جوانی میں مہاراجہ کشمیر کی استبدادیت سے ٹکرلی اور جیل گئے، پاکستان کی تحریک اور اس کے قیام کے بعد محمد علی جناح سے بھی تصادم مول لیا، ۱۹۴۷ء کے بعد کشمیر کا الحاق ہندوستان سے کرکے اپنے سیکولرزم کا ثبوت دیا، اور پاکستان سے جنگ بھی کی، لیکن پھر کشمیر کی مخصوص حیثیت کی خاطر، اپنے دوست پنڈت جواہر لال نہرو سے بھی ان کی وزارت عظمٰی کے زمانہ میں سیاسی اور دستوری نبرد آزمائی کی جس کے نتیجہ میں اپنی جوانی کے بہترین ایام قید اور نظربندی کی صورتوں میں گزارے، حکومت ہند سے ان کی معرکہ آرائی الف لیلیٰ کی داستان سے کم نہیں، جھپٹے، پلٹے، پلٹ کر جھپٹے، چھپٹ کر پلٹے، کشمیر کے عوام کے استصواب رائے، حق خود اختیاری اور سرزمین کشمیر کی آزادی کے نعرے بلند کرتے رہے، مگر جب یہ فضا میں صرف گونج کررہ گئے، تو پھر حکومت سے مصالحت کرلی، کشمیر کے وزیراعظم تو نہیں، لیکن وزیراعلیٰ بن گئے، اور اسی حیثیت سے ان کی وفات بھی ہوئی، اور جنازہ بھی اٹھا، جس کے بے پناہ ہجوم سے کشمیر میں ان کی محبوبیت کا اندازہ ہوا۔
وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ان کا زریں...