Hussain Shah, Naqeeb
PhD
University of Peshawar
Peshawar
KPK
Pakistan
2019
Completed
Social Work
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12560/1/Naqeeb%20Hussain%20social%20work%202019.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724781282
ملا حاجی عبدالرزاق
ایک روشن خیال روشن ضمیر افغانی مصلح عالم کی وفات
اسلامی دنیا میں آج جس چیز کا سب سے زیادہ رونا ہے، وہ ایسے علمائے کاملین کا وجود ہے، جو دین و دنیا دونوں کے علوم و ضروریات پر پوری نظر رکھتے ہوں جو علوم مذہبی اور علوم عصری دونوں کو یکجا تطبیق دینے کے خواہشمند ہوں، جو مذہب اور تمدن کو باہم منطبق کرسکتے ہوں، جو زمانہ حال کی ضروریات کے مطابق احکام مذہبی پر نظر رکھ کر ملک و قوم کی رہبری کا فرض انجام دے سکتے ہوں، جو مساجد کی امامت کے ساتھ صفوف جنگ بھی درست کرسکتے ہوں، جو رموز علمی کے پہلو بہ پہلو نکات سیاسی کو بھی سمجھ سکتے ہوں، ایسے علمائے مصلحین کا وجود کچھ نہ کچھ مصر و ہندوستان و ترکی و روس و تونس میں تو معلوم تھا، مگر افغانستان کی نسبت کسی ایسی مفید مقدس ہستی کا علم نہ تھا۔ امان، افغان کابل مورخہ ۲۴؍ رمضان المبارک ۱۳۴۳ھ سے ابھی اس کا حال معلوم ہوا اور ساتھ ہی وفات کی خبر پڑھی۔
ملا حاجی عبدالرزاق خان افغانستان کے امام وقت اور مشہور مدرس و عالم تھے، ہندوستان میں آخری تعلیم پائی تھی، ان کا سلسلۂ فیض بڑا وسیع تھا، افغانستان کے تمام نوجوان علماء ان کے شاگرد یا شاگرد کے برابر ہیں، ان کا تعلق ایک قدیم علمی خاندان سے تھا، مروجہ اسلامی و مشرقی علوم کے حصول کے بعد وہ ۴۰ سالوں سے درس و تدریس میں مشغول تھے اور آخر وقت تک یہی شغل جاری رہا، اگرچہ وہ تمام فنون میں درس دیا کرتے تھے، لیکن ریاضی، ہئیت اور حدیث میں ان کو کمال تھا، وہ اسلامی تاریخ، جغرافیہ و اخلاقیات میں بھی واقفیت نام رکھتے تھے۔ان علمی مشاغل کے باوجود موجودہ سیاست سے بھی کافی دلچسپی رکھتے تھے اور...