Shah, Syed Azhar Hussain
PhD
National Defence University
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2012
Completed
Political science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/2658/1/2666S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724811682
آہ ! مولانا مجیب اﷲ ندوی
افسوس ہے کہ دارالمصنفین کے سابق رفیق، جامعتہ الرشاد کے بانی و ناظم مولانا مجیب اﷲ ندوی نے داعی اجل کو لبیک کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
وہ ان علما میں تھے جو اسلامی علوم سے واقف ہونے کے ساتھ ہی زمانے کے حالات قوم و ملت کے مسائل اور اپنے ملک اور دنیائے اسلام کے واقعات سے بھی باخبر رہتے تھے، ان کا انتقال ۱۲؍ مئی ۲۰۰۶ء کو مغرب کے وقت لکھنو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہوا، دوسرے روز صبح کو ان کی لاش اعظم گڑھ لائی گئی اور اسی دن سہ پہر کو جامعتہ ارشاد کے جس کمرے میں وہ رہتے تھے اسی سے متصل پورب کی طرف کے قبرستان میں ان کی تدفین ہوئی، مولانا بڑے چاق و چوبند اور چلت پھرت کے آدمی تھے، سفرکثرت سے کرتے تھے مگر گزشتہ دو تین برس سے طول عمر اور ضعف و علالت کے باعث جامعتہ الرشاد کے باہر نکلنا بند کردیا تھا مگر اس معذوری اور خانہ نشینی کے باوجود ان کا ذہن و دماغ پوری طرح کام کرتا تھا اور لکھنے پڑھنے کا مشغلہ بھی ایک حد تک جاری تھا شروع سے وہ نماز کا بڑا اہتمام کرتے تھے، سفر حضر ہر جگہ جماعت سے نماز ادا کرتے تھے مگر آخر میں ضعف اتنا بڑھ گیا کہ مسجد کی حاضری موقوف ہوگئی جس کا انہیں بڑا ملال رہتا تھا۔
انتقال سے کئی ہفتے پہلے ان پر غشی طاری ہوئی اور بات چیت بند ہوگئی اور بالآخر وہ وقت آپہنچا کہ ان کی جوش عمل سے سرشار، متحرک جدوجہد سے معمور اور ہر دم رواں دواں رہنے والی زندگی کا خاتمہ ہوگیا اور قوم و ملت کا یہ ہم درد اور بہی خواہ اپنے مالک حقیقی سے جاملا۔
مولانا کا آبائی وطن غازی پور ضلع کا موضع...