Husain, Waqar
PhD
University of Peshawar
Peshawar
KPK
Pakistan
2012
Completed
Psychology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9839/1/PhD%20dissertation%20%20Waqar%20Husain%20Psychology%20Peshawar.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724840297
آہ! پروفیسر مختار الدین احمد آرزو مرحوم
دارالمصنفین اور دنیائے علم و تحقیق کے لیے یہ خبر بڑی اندوہ ناک رہی کہ ۳۰؍ جون ۲۰۱۰ء کو مشہور محقق، مدون اور عالم پروفیسر مختارالدین احمد آرزو نے اس جہاں فانی کو الوداع کہا، اِناﷲ وَاِنا اِلَیہ رَاجِعُون۔
وہ اس بزم دوشیں کے گویا آخری رکن تھے جس میں ڈاکٹر عبدالستار صدیقی، امتیاز علی عرشی اور مالک رام جیسے اہم نام شامل ہیں، ۱۴؍ نومبر ۱۹۲۴ء میں ان کی زندگی کا سفر پٹنہ سے شروع ہوا جس کی آخری منزل علی گڑھ کی سرزمین قرار پائی، عمر بھر کی بے قراری کے لیے قرار یہیں مقدر تھا۔ ان کے والد مولانا ظفر الدین قادری خود جید عالم اور صاحب تصانیف کثیرہ اور مولانا احمد رضا خاں بریلوی کے شاگرد رشید تھے، سلسلہ نسب شیخ عبدالقادرر جیلانی تک پہنچتا ہے، اجداد میں سید ابراہیم نامی بزرگ، سلطان فیروز شاہ تغلق کے عہد میں ہندوستان آئے اور سپہ گری میں نمایاں حیثیت حاصل کی، بزرگوں کی اعلیٰ روایات کی پاسبانی نسل در نسل ہوتی رہی، نانہال بہار کی مشہور اور نیک نام بستی استھانواں میں تھا، پہلا نام غلام معین الدین رکھا گیا لیکن بعد میں وہ مختارالدین احمد ہوئے، والدہ کی آرزو تھی کہ بیٹا جامعہ ازہر تک جائے، یہ آرزو عالمی جنگ کی وجہ سے پوری نہ ہوئی لیکن علم و تحقیق کی طلب میں وہ خود مکمل آرزو بن گئے۔
والد بزرگوار سے تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا جو شمس الہدیٰ سے ہوتا ہوا مدرسہ بورڈ کے فاضل حدیث کی سند تک دراز ہوا، لیکن طلب علم کی آرزو کے لیے یہ کافی نہیں تھا، انھوں نے جدید تعلیم کے لیے مسلم یونیورسٹی کا رخ کیا، ڈاکٹریٹ کی سند لی، پی ایچ ڈی کے مقالے کی رہنمائی کے لئے عبدالعزیز میمن جیسی باکمال ہستی نصیب ہوئی،...