Saeed, Shazia
PhD
University of the Punjab
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Communication Studies
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12156/1/Shazia%20saeed%20communication%20studies%202019.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724880200
کھیلوں کا کردار پر اثر
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو! آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے وہ ہے:’’کھیلوں کا کردار پراثر ‘‘
معزز حاضر ین!
جہاں تک کردار کا تعلق ہے یہ قوموں کی زندگی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیمات اسلام اور عبادات دین کا اگربنظرِ غائرمطالعہ اور مشاہدہ کیا جائے تو جو چیز سامنے آتی ہے وہ اچھے کردار اور اخلاق کی تخلیق ہے۔ جملہ احکام الہیہ بھی ایک انسان میں اچھے کردار اور اخلاق کے متمنی ہیں۔ اورقرآن جس کا موضوع انسان ہے وہ بھی ایک اچھے انسان کا خواہش مند ہے۔ جو دین ودنیا میں ہرلحاظ سے کامیاب ہو۔بقول شاعر:
بات کردار کی ہوتی ہے وگرنہ عارفؔ
قد میں انسان سے سایہ بھی بڑا ہوتا ہے
ذہین انسان ہی با کردار ہوتا ہے۔ ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ ذہن جب باہر آتا ہے تو کردار بن جاتا ہے کردار جب اندر جاتا ہے تو ذہن بن جاتا ہے۔
صدرِذی وقار!
یہ موضوع بہت طویل ہے میں صرف مذکورہ موضوع پر چند گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ تاریخِ اقوام عالم پر نظر دوڑائیں تو کاروبار اور محنت و مشقت کے ساتھ ساتھ آپ کو ایسے لمحات بھی دکھائی دیں گے جن میں تفریح اور کھیل کودکے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ کھیل کود کا تصور اسلام میں بھی موجود ہے کہ محسنِ کائنات حضرت محمدؐ نے بھی تیرا کی اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ کھیل اور تفر یحی پروگرام کردار پر بڑا اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی نظام تعلیم میں اور اوقات تعلیم و تدریس میں بھی باقاعدہ ڈرل کا پیریڈ ہوتا ہے۔...