Nawaz, Nargis
Seema Gul
PhD
International Islamic University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2019
Completed
Psychology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12311/1/Nargis%20nawaz%20psychology%202019%20iiui%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724894743
فیصل، شاہ ( شہید )
کل شیء ھالک الا وجھہ
گزشتہ مہینہ شاہ فیصل کاحادثۂ شہادت موجودہ حالات میں عالم اسلام کا سب سے بڑا المیہ ہے جس کی شدت کوایک مدت تک فراموش نہ کیاجاسکے گا۔ مرحوم اس زمانہ میں عالم اسلام کی آبرو، عزت و وقار اورتمکنت تھے۔ قدرت نے انھیں سوز اورساز دونوں نعمتوں سے نوازا تھا۔کہنے کوخادم حرمین شریفین تھے لیکن درحقیقت وہ پاسبان ونگہبان حرم اسلام تھے۔ نورایمان ویقین ان کاجوہر ذاتی، تعامل بالکتاب والسنۃ ان کاآئین حقیقی، فہم وفراست اورتدبر و دوراندیشی ان کی طبیعت کے گوہر آبدار تھے۔ مرحوم کی سربراہی کی مدت گیارہ برس سے زیادہ نہیں ہے، اوریہ وہ زمانہ ہے جب کہ عالم اسلام اندرونی وبیرونی اسباب وعوامل کے باعث شدید کشمکش امید وبیم سے دوچار تھااوراس کے سرپر اضطراب وتشویش کی قیامتیں مچل رہی تھیں، لیکن شاہ فیصل کی قائدانہ بصیرت وبصارت نے وہ معجزہ نمائی کی کہ عالم ہی دوسرا ہوگیا۔ امریکہ جواس وقت دنیا کی سب سے بڑی طاقت و قوت ہے اورسیاست’’ فرنگ‘‘__جواس دور کا سب سے بڑاحربہ ہے، دونوں نے اس طرح سپرافگنی کی کہ روس اورامریکہ کے بجائے عالم کی نظریں شاہ کی جنبش مژگان وآبروپرمرتکز ہوگئیں اورامریکہ کے ٹائمز وغیرہ کوتسلیم کرنا پڑا کہ اس زمانہ کاسب سے بڑاسیاسی اورطاقتور انسان شاہ فیصل ہیں۔ یہ انھی کا حوصلہ تھا کہ عرب کی طاقت کالوہا دنیا سے منوالیا،انھوں نے عرب ممالک میں اتحاد پیدا کیا، انھیں خوداعتمادی سکھائی، عرب قومیت کی لعنت سے نجات دلا کرانھیں صراط مستقیم پر گامزن کیا۔ان کے دل میں اسلام اورمسلمانوں کادرد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ انھوں نے اربوں اورکھربوں روپیہ سے ضرورت مند عرب اوردوسرے عرب اسلامی ممالک کی بے تحاشا مدد کی، دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان آباد ہیں ان پر اُن کی نگاہ رہتی اوراُن کے فوزوفلاح کی تدبیر...