Tazeem Ali Shah
PhD
International Islamic University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2017
Completed
Social sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/8199/1/Tazeem%20%20Ali%20Shah%20Final%20Thesis%20of%20PhD.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724954433
آہ! ڈاکٹر محمد معظم جیراجپوری
دارالمصنفین کی مجلس عاملہ و انتظامیہ کے رکن ڈاکٹر معظم جیراجپوری بھی ۱۴؍ جولائی کو دہلی میں انتقال کرگئے اور وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں تدفین ہوئی۔ ان کا وطن اعظم گڑھ کا معروف گاؤں جیراج پور ہے، یہیں ۱۹۲۰ء میں وہ پیدا ہوئے تھے، ان کا خاندان علمی، تعلیمی، اور دینی حیثیت سے ممتاز تھا، ان کے دادا مولانا سلامت اﷲ جیراجپوری مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کے ارشد تلامذہ میں تھے، وہ نواب صدیق حسن خاں کی دعوت پر بھوپال تشریف لے گئے اور ریاست کے مدارس کے اہتمام کی خدمت پر مامور ہوئے، وہ جمعیۃ اہل حدیث کے سرخیل تھے ان کے اثر سے اعظم گڑھ میں اس مسلک کی ترویج و اشاعت ہوئی۔ ڈاکٹر محمد معظم کے والد مولانا حافظ محمد اسلم جیراجپوری انہی کے لایق فرزند اور ملک کے مشہور عالم و مصنف تھے جو مدۃالعمر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تاریخ اسلام و دینیات کے استاد رہے، ڈاکٹر محمد معظم کی تعلیم بھی جامعہ میں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے طب کی تحصیل کی۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اعظم گڑھ میں اپنا مطب کھولا۔ اپنی اصول پسندی، محنت، پیشہ میں یکسوئی و انہماک اور مریضوں کے علاج میں نہایت دلسوزی کی وجہ سے بہت جلد کامیابی نے ان کے قدم چومے اور وہ پورے ضلع میں ایک اچھے معالج کی حیثیت سے مشہور ہوگئے، صبح و شام کو مریضوں کا تانتا لگا رہتا تھا۔
علم، ادب اور شعر و سخن سے دلچسپی کی بنا پر شام کے وقت ان کے مطب میں ادیب و شاعر، شبلی کالج کے اساتذہ اور دارالمصنفین کے رفقاء کی نشست ہوا کرتی تھی، بڑے باغ و بہار آدمی تھے اپنی دلچسپ اور پُرلطف باتوں سے مجلس کو زعفران زار بنادیتے تھے، خود بھی شعر کہتے...