Chaudhary, Muhammad Umair
PhD
The Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Media Studies
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11316/1/Muhammad_Umair_Chaudhary_2019_IUB_Bahawalpur_11.07.2019.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724987574
کچھ مصنف کے بارے میں
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہٗ و نصلی علی رسولہِ الکریم
قانون ِقدرت ہے کہ جب دنیا میں صدق و حقیقت پر خواہش اور نفس پرستی کے غبار اور پردے پڑ جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے بندے پیدا کرتا ہے جو صدق و سچائی اور حقیقت کو دنیا میں روشن کر دیتے ہیں۔
ایسے ہی میرے تایا زاد حافظ محمد اکرم راشدؔ صاحب کو اللہ تعالیٰ نے گو نا گوں صفات سے نوازا ہے۔ عارف والا کے نواحی گائوں 37 ای بی میں 1962 کے اوائل میں علمی خانوادے میں آنکھ کھولی والدِ محترم حافظ اللہ یار رحمۃ اللہ علیہ عالم باعمل تھے ابتدائی تعلیم اُ ن سے حاصل کی ۔ پانچ سال کی عمر میں والدِ محترم داغِ مفارقت دے گئے ۔ اُس کے بعد حقیقی چچا میرے والدِ محترم حضرت علامہ حافظ شیر علی رحمتہ اللہ علیہ نے آغوشِ محبت میں لیا اور علم کی تکمیل تک ساتھ دیا ۔ میٹرک کر نے کے بعد علمی پیاس بجھانے کے لئے کراچی گئے وہاں علم کی پیاس بجھاتے ہوئے علم کے سمندر بن گئے ۔ فاضل درسِ نظامی ، فاضل طب وجراحت، فاضل عربی، فاضل اردو کرنے کے بعد پنجاب گورنمنٹ میں بطورِ مدرس تعینات ہوئے ۔ دورانِ سروس ایم ۔اے ایجوکیشن ،ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی (گولڈ میڈلسٹ) پاس کیا۔
علمی زندگی میں روزنامہ ایکسپریس ، نوائے وقت میں مضامین لکھے اور عوام کی کثیر تعداد نے مضامین کو پسند کیا۔عارفوالا کے نواحی گائو ں میں ہیڈ مدرس رہے، اب ریٹائر ہو چکے ہیں اور عارفوالا شہر میںبطورِ خطیب خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ حافظ صاحب اپنے حلقہ احباب میں اپنی خوش اخلاقی اور بذلہ سنجی کی وجہ سے بہت مقبول ہیں ۔ اِن کی کتاب نسیمِ سخن اُن کے علمی تبحّر کی گواہ...