Javed, Muzhar
PhD
COMSATS University Islamabad
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2018
Completed
Management Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12139/1/Muzhar%20javed%20management%20ssci%202018%20comsats%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725108949
مولانا قاضی سجاد حسین
(پروفیسر مختار الدین )
علمی و دینی حلقوں میں یہ خبر افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ اواخر دسمبر ۱۹۹۰ء میں قاضی سجاد حسین دہلی میں رحلت فرماگئے۔ خدا ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں اعلیٰ علیین میں جگہ دے۔
قاضی صاحب اپنے وطن کرت پور ضلع بجنور میں ۱۳۲۸ھ؍ ۱۹۱۰ء میں پیدا ہوئے۔ متوسطات کی تعلیم حاصل کرکے وہ دارالعلوم دیوبند گئے جہاں ۱۹۲۸ء میں ۱۸ سال کی عمر میں انھوں نے علوم اسلامی کی تکمیل کی۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان بھی دیا اور اعزاز کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ فراغت کے بعد ان کا تعلق مدرسہ عالیہ عربیہ فتحپوری دہلی سے ہوا جہاں وہ ۴۵ سال تک تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ انھوں نے تقریباً تیس ۳۰ سال تک اسی مدرسے میں شیخ الحدیث کے فرائض انجام دیے۔ وہ عرصے تک اس مدرسے کے صدر مدرس رہے ان کے تلامذہ کی تعداد ہزاروں تک پہنچے گی۔ ۱۹۶۷ء میں حکومت ہند نے ان علمی خدمات کے اعتراف میں انھیں پریسیڈنٹ ایوارڈ تفویض کیا۔
تالیف و تصنیف و ترجمے کا شوق انھیں ابتدا ہی سے تھا۔ ان کی پہلی تصنیف جو راقم الحروف کی نظر سے گزری وہ ’’التوشیحات علی السبع المعلقات‘‘ تھی۔ سبعہ معلقہ کی اردو میں ان کی یہ شرح عرصہ ہوا شایع ہوئی تھی، اب عام طور پر نہیں ملتی۔ قاضی صاحب کی دوسری تصانیف حسب ذیل ہیں۔
۱۔ ترجمہ گلستان سعدی سب رنگ کتاب گھر، دہلی، ۱۹۵۳ء
۲۔ ترجمہ بوستان سعدی سب رنگ کتاب گھر، دہلی، ۱۹۶۱ء
۳۔ حاشیہ مالا بدمنہ مصنفہ قاضی ثناء اﷲ پانی پتی (متوفی ۱۲۲۵ھ) اس کے آخر میں کلمات الکفر منقول از فتاواے برہانی، وصیت نامہ قاضی ثناء اﷲ پانی پتی، احکام اضحیہ و وجوب آں اور رسالۂ احکام عقیقہ از مولانا عبدالغفار لکھنوی بھی بطور ضمائم شامل ہیں۔...