Ejaz, Khushboo.
PhD
University of the Punjab
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Political science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9288/1/Khushboo%20Ejaz_South%20Asian%20Studies_2018_UoPunjab_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725159618
مولانا محمد تقی امینی
’’آفتاب جوغروب ہوگیا‘‘
تیرہ وتار تھی پہلے ہی یہاں شام حیات
;دامن چرخ سے ایک اورستارہ ٹوٹا
Eکوئی بتلاؤ میری قوم کے معصوموں کو
9کون برباد ہواکس کاسہارا ٹوٹا
Jیہی کوئی دن کے ساڑھے بارہ بجے ہوں گے جب ہمارے ایک دوست نے اطلاع دی کہ مولانا محمدتقی امینی صاحب کاانتقال ہوگیا۔یہ خبر سنتے ہی اولاً توسکتہ کی سی کیفیت ہوگئی۔ کانوں کو جیسے یقین نہ آیا ہو۔ابھی تقریباً ایک گھنٹہ قبل انہوں نے مجھے یاد فرمایا تھا۔ میں حاضر ہواتو دیکھا کہ دھوپ سینک رہے ہیں۔ اورخاصے روبہ صحت معلوم ہورہے ہیں لیکن اب اچانک یہ خبر؟کیاواقعی مولٰینا کا انتقال ہوگیاہے۔کیاسچ مچ مولانا ہم سے جدا ہوگئے ہیں؟ کیایہ سچ ہے کہ مولٰینا نے رخت سفر باندھ لیا ہے اور کوچ کرگئے؟ کیاامت کایہ درشاہوار بے نور ہوگیا؟ کیایہ عظیم المرتبت شخصیت ہمیں داغ مفارقت دے گئی ؟ کیااُمّت کی تقدیر کے آسمان سے ایک اورستارہ شہاب ثاقب ہوگیا؟ ___ہم جلدی سے مولٰینا کے گھر کی طرف لپکے مگردروازے ہی پر جیسے کسی نے قدم پکڑ لیے ہوں۔نالہ وشیون کی آوازیں ایسا ثبوت تھیں کہ ہمیں اس خبر پریقین کرنے کے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ۔
چل بسا داغؔ آہ میت اسکی زیب دوش ہے
آخری شاعر جہان آباد کا خاموش ہے
پروفیسر سابق ڈین فکلٹی آف تھیالوجی مولٰینا محمدتقی امینی صاحب کے اُٹھ جانے سے ایک پوری انجمن خالی ہوگئی ہے،وہ ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک کارواں تھے۔ وہ ایک آدمی نہیں بلکہ ایک انجمن تھے۔ایک بزم اورایک محفل تھے۔اگران کوآج کے دور میں علماء کاسرخیل کارواں کہاجائے، میں سمجھتاہوں کہ بے جا نہ ہوگا۔ ان کی ذات اپنے آپ میں ایک ادارہ تھی۔وہ علم وحکمت کاچلتا پھرتا خزانہ تھے۔ اُن کے دم سے علی گڑھ میں علم دین کی قندیل روشن تھی،جب کبھی کوئی دینی، فقہی...