Masood Ur Rahman
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2018
Completed
Fluid Mechanics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11302/1/Masood%20ur%20Rehman_Fluid%20Mechanics_2018_QAU.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725654065
خودروزگاری کیوں اور کیسے؟
زندگی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے، زندہ رہنے کے لیے انسان کو کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ کبھی اس کی صغرسنی ہوتی ہے،کبھی عالم شباب ہوتا ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ پیرانہ سالی کا شکار ہوکرداعی اجل کو لبیک کہہ دیتا ہے۔ ان ادوارِ حیات میں زندگی کی بوقلومونیوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ کبھی ایسا وقت ہوتا ہے کہ اس کے دستر خوان پرانواع واقسام کے کھانے چنے ہوتے ہیں اورکبھی ایسی بھی گھڑی آتی ہے کی کئی کئی دن معدودے چند لقموں کے علاوہ دستر خوان پرکوئی قابلِ ذکر چیز نہیں ہوتی ۔لیکن ذی شعور انسان کبھی پستی کا شکار نہیں ہوتا۔ ہمہ وقت کدو کاوش کرتا رہتا ہے۔ اور یوں اس کے ایّام زیست کروٹیں بدلتے ہوئے گزر جاتے ہیں۔
انسان کی یہ بات فطرت میں شامل ہے کی وہ اچھے سے اچھے اور بہتر سے بہتر کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے۔ ملک میں اگر روزگار کے مواقع حکومت عوام الناس کے لیے فراہم نہ کر سکے تو بے روزگاری کے منحوس سائے افق پر منڈ لا نا شروع ہو جائیں ، ہر سوغربت ہی غربت دکھائی دے ، قوم کی کثیر تعدادغربت و افلاس کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائے اور کوئی پرسان حال نہ ہو اور کسمپرسی کا شکار لوگ اپنی زندگی کے ہاتھوں پریشان ہوں تو پھر بھی ذی فہم و فراست شخص خود روزگاری کے ذریعے اپنے آپ کو اور اپنے معاشرے کے افراد کو غربت و افلاس کی دلدل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
حدیث نبوی ہے ’’ الکاسب حبیب اللہ ‘‘حلال روزی کمانے والا اللہ تعالیٰ کا دوست ہوتا ہے۔ اس طرح جو شخص بھی مسلمان ہونے کے ناطے کاروبار سے دلچسپی رکھتا ہے، اپنے اہل خانہ کے لیے دن...