T-Ul-Ain, Musarra
PhD
University of Karachi
Karachi
Sindh
Pakistan
2019
Completed
Zoology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11928/1/Musarrat%20ul%20Ain%20Zoology%202019%20uok%20karachi%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725765930
فرقہ بندی مسلمانوں کے لیے بڑا چیلنج ہے
اسلام کے پیروکار، اسلام کے ماننے والے، اسلام کے علمبردار صرف اور صرف مسلمان ہی ہیں اور مسلمان ہی اس کے صحیح طریقے سے تر جمانی کر سکتے ہیں۔ اس کے دنیاوی و اُخروی ثمرات سے کما حقہٗ دیگر اقوام کے قلوب و اذہان کو آشنا کر سکتے ہیں۔ اس خوف کے پیش نظر غیرمسلم اقوام نے ان کے ذہن کو پراگندہ، ان کے پیروکاروں کو منتشر کرنے کا عزم صمیم کر رکھا ہے، وہ اس بات کے متمنی ہیں کہ اسلام کے ماننے والے دنیا سے ناپید ہو جائیں اور دیگر غیر مسلم اقوام کامیاب و کامران ہو جائیں۔
ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی
اسلام کے وجود اور مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے یہودی ازم نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے ، لوگوں کو ورغلایا گیا، بہکایا گیا ، شیطانی طاقتوں نے مختلف طریقوں سے اسلام دشمن رویوں کو مرصعّ اور مزیّن کر کے پیش کیا۔ ان سب میں سب سے زیادہ زور انہوں نے فرقہ واریت والے چنیل پرلگایا، اور کوشش کی کہ اس طرح ان کی قوت کو نہ صرف کمزور کیا جاسکتا ہے بلکہ صفحہ ہستی سے بھی مٹایا جاسکتا ہے۔
فرقہ واریت ایک ایسا زہر ہے کہ جس کا اثر فوری ہوتا ہے اور تریاق پہنچنے سے پہلے پہلے اس کا اثر داعیٔ اجل کو لبیک کہنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اس ناسور نے مسلمانوں کی دینی صحت کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ یہ مسلمانوں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، فرقہ واریت کے اژدہانے اسلام کے پیروکاروں کومختلف انداز میں ڈسنا شروع کیا ہوا ہے۔ اس کے معاشرتی، معاشی اور دینی رجحانات میں یکسر تبدیلی آگئی ہے۔ معاشرے کے حسن کا چاند گہنا گیا ہے، گھر...