Sufian, Muhammad
PhD
University of Karachi
Karachi
Sindh
Pakistan
2018
Completed
Molecular Medicine
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12760/1/Thesis%20PhD%20Sufian.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725777076
تحریک پاکستان میں مادر ِملت کا کردار
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز سامعین اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرناہے وہ ہے:’’مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ‘‘
جنابِ صدر!
مادرملت سے مراد فاطمہ جناح ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح بانی ٔپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی چھوٹی بہن تھیں۔ ان کی ساری زندگی بانی ٔپاکستان اور پاکستان کے لیے وقف تھی۔ محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی معتمد ساتھی اور تحریک پاکستان میں ان کی معاون اور رفیق کار ہیں۔ تحریک پاکستان کے ہر موڑ پر محترمہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قومی خدمات کے لیے وقف کر دی تھی۔ تحریک پاکستان کے دوران خواتین کی مختلف تنظیموں کی راہنمائی کے علاوہ عام مسلمان خواتین کے مسائل میں گہری دلچسپی لیتی رہیں۔ آپ خواتین میں بے حد مقبول تھیں وہ ہمیشہ مسلمان خواتین کو تحریک پاکستان کے لیے عملی کام کرنے پر آمادہ کرتیں۔ انہیں ان کی اہمیت کااحساس دلاتے ہوئے قومی خدمت کے لیے تیار کرتیں۔ خواتین کے محاذ پر تحریک پاکستان کے تمام امور کی نگرانی محترمہ فاطمہ جناح کے ذمہ تھی۔
قیام پاکستان کے بعد بھی آپ کی قومی خدمات کا سلسلہ جاری رہا ۔تعلیم نسواں کا مسئلہ ہو یا مہاجرین کی آباد کاری کشمیری مہا جر ین کی دستگیری ہو ،بہبود اطفال اور حفظان صحت کے مسائل آپ کی خدمات ہر شعبے میں جلی حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔محترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات کی بناپر انہیں قوم نے بجا طور پر مادر ملت کا لقب دیا۔ مادر ملت نے قومی مسائل میں اپنے بھائی کی طرح اپنی صحت اور پیرانہ سالی کی بھی پرواہ نہیں کی۔ 1964ء کی تحریک...