Riaz, Sana
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2020
Completed
Biochemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/14434/1/Sana%20Riaz_Biochem_2020_QAU_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725808931
راجیو گاندھی
وسط مدتی انتخابات کے دوران میں مدراس کے ایک انتخابی جلسہ میں تقریر کے پروگرام سے کچھ دیر پہلے ہی ہندوستان کے سابق وزیراعظم اور انڈین نیشنل کانگریس کے صدر جناب راجیوگاندھی ایک بم دھماکے میں لُقمۂ اجل ہوگئے۔
اس وسط مدتی انتخاب کے بارے میں جہاندیدہ دانشورانِ ملک اور خودمقتول ...راجیوگاندھی یہ خدشہ ورائے ظاہر کررہے تھے کہ اس وسط مدتی انتخاب میں زبردست تشدّد کاامکان نظرآرہا ہے ۔یہ کس کومعلوم تھاکہ جس تشدّدکے امکان کااظہار کیاجارہاہے وہ ملک کی اس عظیم ہستی ہی کو اپنی منحوس لپیٹ میں لے لے گا۔مگرانہونی ہوکررہی اورملک اایک ایسے رہنما سے محروم ہوگیا جو دورِ حاضر کاہیرو تھا اور مستقبل کی روشن قندیل، اور جس سے ملک و کوبڑی بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔
جناب راجیو گاندھی کے حادثۂ قتل میں کس پارٹی، کس گروہ ،کس ملک یا کس فرد کاہاتھ ہے اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ابھی تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔عام طور پرایل ۔ٹی۔ٹی دہشت پسندوں پرشک ظاہر کیا جارہا ہے۔اوراس کے لیے اخبارات کی اطلاع کے مطابق کچھ ٹھوس ثبوت بھی جائے واردات سے مِلے ہیں۔ جو عورت اپنے جسم پر بم باندھ و لپیٹ کر خودبھی ہلاک ہوئی ہے اور جناب راجیوگاندھی کے ساتھ اوردوسرے تیرہ افراد کوہلاک کرنے کاباعث بنی ہے اس کے متعلق بھی عام قیاس یہ ہی ہے کہ وہ ایل ٹی ٹی گروہ سے تعلق رکھتی ہے۔مگرابھی یہ سب قیاس آرائیاں ہی ہیں،یقین و قطعیت سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔حکومتِ ہند نے تمام حادثۂ قتل کی تحقیقات کے لیے بروقت ایک کمیشن بنادیا ہے جوعرصہ تین ماہ میں اس سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اس سے پہلے جوبھی اس سلسلے میں اظہار ِ خیال کرے گا وہ صرف قیاسات ہی کے زمرے میں ہوگا۔اورحقیقت ویقین کاگمان کرنا...