Shahzad, Muhammad Khurram
PhD
University of the Punjab
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Pharmacy
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10557/1/Muhammad%20Khurram%20Shahzad%20PhD%20Thesis.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725852692
مولانا حکیم سید عبدالحیٔ صاحب
ناظم ندوۃ العلماء
چند مہینوں سے معارف کا پہلا صفحہ علم و فن کے بزرگوں پر ماتم کے لئے مخصوص ہوگیا ہے، آج ہم دوسروں پر ماتم کرتے ہیں، کل دوسرے ہمارا ماتم کریں گے، دنیا کی یہ بزم ماتم اس فانی کائنات کے وجود کے ساتھ قائم ہے اور اسی کے ساتھ قائم رہے گی۔ یہ حوادث آباد عالم جس کو ہم تم قائم مستمر اور مسلسل جان رہے ہیں، ہر آن و ہر لمحہ اس طرح بدل رہا ہے کہ غور سے دیکھو تو معلوم ہوگا کہ جو نقشہ، جو کیفیت، جو صورت حال اس آن ہے وہ اس آن نہیں، ایک مستمر تغیر اور ایک مسلسل انقلاب جاری ہے اور پردہ دار کُلَّ یَوْمٍ ھُوَفیْ شَاَنٍ [الرحمن: ۲۹](ہر روز ایک نئے رنگ میں جلوہ گر ہے) لیکن باانیں ہمہ انقلاب و تغیر بظاہر اس کے قیام، استمرار اور تسلسل میں فرق نہیں آتا، سمندر کی لہریں ہر آن بدل رہی ہیں، مگر سمندر کی صورت میں کوئی فرق پیدا نہیں ہوتا، صورتیں مٹتی جاتی ہیں، شکلیں فنا ہوتی جاتی ہیں، مگر اس آئینہ خانہ کی آبادی اور صورت گری میں کوئی فرق نہیں آتا۔
خدا جانے یہ دنیا جلوہ گاہِ ناز ہے کس کی
ہزاروں اٹھ گئے رونق وہی باقی ہے مجلس کی!
دوسری فروری ۱۹۲۳ء کی شام کو اس مجلس کا جو ممبر اٹھا ہے، اس کا اس دنیا میں مجازی نام عبدالحئی تھا، مولانا حکیم سید عبدالحئی صاحب ناظم ندوۃ العلماء جدید کے اولین علماء تھے سادات رائے بریلی کے مشہور خانوادۂ علم و عمل سے تھے، جس کے بعض افراد سلاطین کے درباروں میں اور بعض فقر و تصوف کی خانقاہوں میں ممتاز تھے، بعض درس و تدریس کی...