Nausheen, Sana
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2017
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11291/1/Sana_Nausheen_Chemistry_2017_HSR_UAF_13.04.2017.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725871381
پروفیسر حافظ محمود خاں شیرانی
دوسرا حادثۂ وفات پروفیسر حافظ محمود خاں شیرانی کاہے جوفروری کی آخری تاریخوں میں پیش آیا۔ مرحوم فارسی اور اردو دونوں زبانوں کی شعروشاعری اور تاریخ ادب کے نامور محقق اور فاضل تھے۔ذکاوت وفطانت کے ساتھ قوتِ حافظہ غیر معمولی تھی۔قرآن مجید کے حافظ تھے ہی۔فردوسی کاشاہنامہ بھی انھیں ازبر یادتھا۔یورپ میں ایک مدت تک رہ چکے تھے اور وہاں کے نامور مستشرقین سے روابط رکھتے تھے۔ عربی اور فارسی اور اردو کی قلمی کتابوں اور مختلف قدیم اسلامی سلطنتوں کے سکوں کوجمع کرنے کابڑا شوق تھا اوروہ علمی تحقیق وجستجو کے میدان میں ان سے خاطر خواہ فائدہ اٹھاتے تھے ۔فارسی اوراردو زبان کے شعراء کے مطبوعہ اورغیر مطبوعہ تذکروں اوران کے مجموعہ ہائے کلام پر ان کی نظر بہت گہری اور وسیع تھی۔اس کے علاوہ اسلامی تاریخ اورعلمِ عروض میں بھی بڑا درک رکھتے تھے۔۱۹۲۰ء میں پنجاب یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر مقرر ہوئے۔بیس سال تک اس خدمت پرمامور رہنے کے بعد ۴۰ء میں اس سے سبکدوش ہوکر اپنے وطن ٹونک میں خانہ نشین ہوگئے۔اس مدت میں آپ نے بحیثیت نقاد ہندوستان کے علمی اورادبی حلقوں میں غیر معمولی شہرت پائی۔اس شہرت کاآغاز اس مقالہ سے ہوا جو ’’تنقید شعرالعجم‘‘ کے نام سے انجمن ترقی اردو کے سہ ماہی رسالہ ’’اردو‘‘ میں کئی سال تک مسلسل نکلتا رہاتھا۔اورجواب اسی نام سے کتابی شکل میں چھاپ دیاگیا ہے۔اس کے علاوہ ’’آب حیات‘‘ (آزاد) ’’ہندوستان میں مغلوں سے قبل فارسی‘‘، ’’رباعی کے اوزان‘‘ وغیرہ پر جو آپ کے تنقیدی مقالات اورینٹل کالج میگزین لاہور اوردوسرے رسائل میں شائع ہوچکے ہیں ان میں سے ہر ایک مقالہ معلومات اورتحقیق و ژرف نگاہی کے اعتبارسے فارسی اور اردو ادبیات کے طالب علم کے لیے انمول موتیوں کاایک خزانہ ہے۔مستقل تصنیفات میں ’’پنجاب میں اردو‘‘، ’’فرودسی پرچار مقالے‘‘، ’’پرتھی راج راسا‘‘اور ’’خالق باری‘‘ آپ کی...