Zahra Ali
PhD
Allama Iqbal Open University
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2019
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12360/1/Zahra%20ali%20chemistry%202019%20aiou%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725871721
ڈاکٹر عبدالستار صدیقی
افسوس ہے پچھلے ماہ ڈاکٹر عبدالستار صاحب صدیقی کاالہٰ آباد میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم ہندوستان کے ان مغربی تعلیم یافتہ اکابراساتذہ عربی وفارسی میں سے تھے جن کی نسل اب چراغ سحری ہے۔مرحوم علی گڑھ کے اس زمانے کے پڑھے ہوئے تھے جب کہ ابھی وہ صرف کالج تھا۔انہوں نے یہاں پروفیسر یوسف ہورووتس(JOSEF HOREVITZE)جو صدر شعبۂ عربی تھے ان کی شاگردی میں عربی میں ایم۔اے کیااور جب ان کوحکومت ہند کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے لیے وظیفہ ملا توموصوف کے ہی مشورے سے۱۹۱۲ء میں جرمنی چلے گئے۔اس زمانے میں جہاں تک عربی اور فارسی میں ریسرچ کاتعلق ہے فرانس کے ساتھ جرمنی کے نام کابھی دنیا میں غلغلہ بلند تھا۔جرمنی میں جو مستشرقین علم و تحقیق کے جوئے شیر کے کوہکن مشہور تھے ان میں پروفیسر تھیوڈور نولڈیکی اورپروفیسر انولتمان(ENNO LITTMAN)(۱۸۷۵ء۔۱۹۵۸ء) سرخیل گروہ تھے۔ان دونوں کااورخصوصاً موخرالذکر کاخاص فن سامی لسانیات تھا۔خوش قسمتی سے مرحوم کوجرمنی میں ان اساتذہ سے استفادہ کاپورا موقع ملا۔پروفیسر انولتمان ان کے استاد خصوصی تھے۔جن کی خدمت میں وہ مسلسل سات برس یعنی۱۹۱۹ء تک رہے۔استاد نہایت شفیق اورعلم وتحقیق کے بحر ناپیداکنار کا کامیاب شناور اور شاگرد نہایت ذہین اورہمہ طلب وجستجو! پھر کمی کس چیز کی تھی۔ڈاکٹر عبدالستار صدیقی نے فن لسانیات میں وہ کمال پیداکیا کہ یورپ تک میں مشہور ہوگئے۔ جرمنی سے آنے کے بعد وہ علی گڑھ،حیدرآباد اورڈھاکہ رہے لیکن آخرکار الہٰ آباد یونیورسٹی میں عربی کے پروفیسر اورصدر شعبۂ کی حیثیت سے ایسے جمے کہ یہیں سے ۱۹۴۶ء میں ریٹائرڈ ہوئے اوریہیں مستقل طورپررہ پڑے۔اپنے علم و فضل اورلسانیات میں خصوصی وسعت وقت نظر کے باعث جامعات اورارباب علم کے حلقوں میں بڑی وقعت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے جرمنی زبان میں ان کے مقالہ فضیلت کے علاوہ غالباً کوئی مستقل تصنیف ان کی یادگار نہیں ہے۔تاہم جو مضامین(عربی کے علاوہ...