Mujtaba, Ahmed
PhD
Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University
Rawalpindi
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Food Science & Technology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10088/1/Ahmed%20Mujtaba_Food%20Tech_2018_PMAS_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726011325
استاذ محمد احمد دہمان
استاذ محمد احمد دہمان کا شمار دمشق کے ان علماء میں ہوتا ہے، جنہوں نے عربی زبان و ادب کی نشاء ثانیہ کے لیے اپنے کو وقف کردیا تھا، وہ ۱۸۹۹ء میں دمشق میں پیدا ہوئے، ان کے والد شیخ احمد دہمان بھی ایک مشہور قاری و عالم تھے، محمد احمد دہمان کی تعلیم و تربیت دمشق میں ہوئی، ان کے اساتذہ میں شیخ ابوالخیر میدانی متوفی ۱۹۶۱ء اور شیخ محمد قطب متوفی ۱۹۲۷ء بھی ذی علم اور صاحب فضل و کمال تھے لیکن وہ سب سے زیادہ متاثر شیخ عبدالقادر بدر ان کی شخصیت سے ہوئے جو ایک وسیع النظر عالم اور مصلح قوم تھے، انہوں نے ابن عساکر کی شہرہ آفاق تاریخ دمشق کی ترتیب و تدوین کے علاوہ منادمۃ الاطلال و سامرۃ الخیال کے نام سے ایک اہم کتاب بھی تالیف کی تھی، شیخ محمد قطب مظلوم طبقہ کے حامی تھے اور ان کے لئے عدل و انصاف کی آواز بھی بلند کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں مصائب و آلام سے دو چار ہونا پڑا۔ علم و عمل کی اس جامع شخصیت نے استاذ دہمان کو بہت متاثر کیا۔ چنانچہ ان کے عہد شباب میں جب مدارس کے مقاطعہ اور تعلیم کو ترک کرنے کی ایک تحریک چلی تو انہوں نے اس کی سخت مزاحمت کرنے کے لیے ایک رسالہ ’’المصباح‘‘ جاری کیا، بعد میں ان کے بلند پایہ مضامین مجلہ التمدن الاسلامی اور مجلہ مجمع العلمی العربی میں برابر چھپتے رہے، انہوں نے مدرسہ عادلیہ میں اسلامی علوم کا شعبہ قائم کیا، جہاں دوسرے اہل فکر و نظر کے علاوہ وہ خود بھی عربی ادب اور اسلامی تہذیب و تمدن کے موضوع پر مقالے پیش کرتے رہے، مقصد یہ تھا کہ نوجوان نسل فرانسیسی اور یورپی علم و تہذیب سے مرعوب نہ ہونے پائے۔ علوم اسلامی خصوصاً...