Choudhry, M. Naseem
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
1989
Completed
Applied Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/5083/1/4588H.pdf
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676726028889
خاندان مراتب اور ادب
سیّد مراتب علی اختر کے اجداد سے لے کر اب تک گیلانی سادات ادب کے پودے کی آبیاری میں مصروف ہیں۔ یوں تو تصوف اور ادب کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس لئے اہل تصوف کا ادب شناس اور صاحب ذوق ہونا لازمی امر ہے مگر اس خاندان کی ہستیاں جنھوں نے خود شعر کہے ان کا ذکر کچھ یوں ہے۔
حضرت شیخ غوث محمد اُچی
آپ سادات شیخو کے جدّامجد ہیں آپ صاحبِ دیوان شاعر تھے اور آپ کا دیوان ’’دیوانِ قادری‘‘ کے نام سے موجود ہے۔(۱)پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل قلندر اس پر تحقیق کر رہے ہیں۔آپ مشاہیر و اکابرسادات حسنی ہیں حضرت غوث ِاعظمؒ سے نسبت آبائی ہے۔ صاحبِ عظمت و کرامت، واقفِ منقول ومعقول تھے۔ عبادت و ریاضت اور زہدوورعمیں یکتائے روزگار تھے۔
سیّد اصغر علی گیلانی صاحبِ شجرۃ الانوار رقم طراز ہیں کہ سیّد محمد کے بزرگوں میں سے اوّل سید ابوالعباس بن سید صفی الدین سیدعبدالقادر جیلانیؒ اپنے چھوٹے بھائی سید ابو سلیمان کے ساتھ 656ہجری میں ہلاکو خاں تاتاری کے حملہ بغداد اور قتل و غارت کے وقت بغداد سے نکل کر روم آگئے۔ پھر جب کچھ امن و امان ہوا تو حلب میں آکر اقامت گزین ہوگئے۔ سید محمد غوث یہیں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت اپنے والد سے حاصل کی۔ عنفوان شباب میں پدر بزرگوار کی اجازت سے مختلف ممالک اسلامیہ کی سیر و سیاحت کو نکلے ، حرمین الشریفین کی حج و زیارت سے مشرف ہوئے۔ عراق، عرب، ایران، خراسان، ترکستان اور سندھ و ہند کی طویل سیاحت کی۔ یہاں کے اکابر علماء وفضلا اور مشائخ و صوفیا سے ملاقاتیں کیں۔ لاہور بھی تشریف لائے۔چندے یہاں قیام کیا پھر ناگور چلے گئے۔ یہاں ایک مسجد تعمیر کی۔...