Nisar Ahmad
PhD
Government College University
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Zoology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11933/1/Nisar%20Ahmad%20PhD%20Zoology%20GCUF%202019%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726029501
ڈاکٹر عبدالستار الجواری
عربی زبان کے عاشق شیدائی اور اسلامی علوم خصوصاً قرآنیات کے خادم کی حیثیت سے ڈاکٹر احمد عبدالستار الجواری کا نام عرب کے علمی حلقوں میں تعارف کا محتاج نہیں۔ ۲۲؍ جنوری ۸۸ء کو وہ نماز جمعہ کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک ان کا پیمانہ عمر لبریز ہوگیا، انتقال کے وقت ان کی عمر ۶۲، ۶۳ سال تھی اور وہ علم کے بام عروج پر پہنچے ہوئے تھے۔
وہ ۱۹۲۵ء میں بغداد کے قدیم تاریخی محلہ کرخ میں پیدا ہوئے، اس محلہ کے خانوادے اور گھرانے آج بھی قدیم عربی روایات و خصوصیات کے حامل ہیں، ڈاکٹر احمد نے بھی ایک شریف و معزز خاندان میں آنکھیں کھولیں، بی اے تک کی تعلیم بغداد میں حاصل کی اور طہ الراوی، مہدی البصیر، عبدالوہاب عزام اور زکی مبارک جیسے ممتاز اساتذہ سے استفادہ کیا، بعد میں قاہرہ سے ایم اے کیا وہاں ان کو طہ حسین، احمد امین، احمد الشائب، مصطفی السقا اور امین الخولی جیسے مشاہیر فضلا کی عنایات بھی حاصل رہیں۔ تعلیم کے بعد وہ عراق کی مختلف اعلیٰ تعلیمی و انتظامی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوتے رہے، ۱۹۷۹ء تک وہ کئی محکموں کے وزیر بھی رہے لیکن یہ انتظامی سرگرمیاں ان کی علمی و تحقیقی راہ میں کبھی حائل نہ ہوئیں، عالم عرب کے اہم سمیناروں اور باوقار علمی مجلسوں میں برابر شریک ہوتے رہے۔ ان کے مقالوں اور خطبوں میں عموماً اسلامیات اور امت عربی کے مسائل زیر بحث آتے جو علمی متانت و سنجیدگی کی وجہ سے بڑی توجہ سے سنے جاتے۔ ان علمی خدمات کے اعتراف میں ۶۵ء میں ان کو عراق کی المجمع العلمی کا رکن بنایا گیا، بعد میں وہ دمشق اور قاہرہ کی علمی اکیڈمیوں کے بھی رکن مقرر ہوئے، ۶۹ء میں عرب کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ کی انجمن اتحاد معلمین عرب...