Ramzan, Javeria
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Plant Breeding & Genetics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10667/1/Javeria%20Ramzan_PBG_2018_UAF_PRR.doc
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726310662
مولانا صبغۃ اﷲ شہیدؔ فرنگی محلی
افسوس ہے گزشتہ مہینہ جناب مولانا صبغۃ اﷲ شہیدؔ فرنگی محلی لکھنؤ سے بقصدِ ڈھاکہ روانہ ہوکر کلکتہ پہنچے تھے کہ اچانک دوتین مرتبہ استفراغ ہوا،اوراس کے بعد ہی بیہوش ہوئے توپھر ہوش میں نہ آئے، آخر تین روز تک اسی عالم میں رہ کر ہسپتال میں جان جانِ آفریں کے سپرد کردی اور رہ گزائے عالم جاودانی ہوگئے۔ اناﷲ واناالیہ راجعون۔ عمرستر۷۰ کے لگ بھگ ہوگی، مگر قویٰ اچھے خاصے تھے۔ وفات سے ایک ماہ قبل ہی لکھنؤ میں حسب معمول مکان پرحاضری دی تو ہمیشہ کی طرح نہایت گرم جوشی اور تپاک سے ملے، بچّوں اور بچّیوں کوبلواکر سلام کرایا، پُرتکلّف چاء سے تواضع کی اور دیر تک اس شگفتہ مزاجی اورخوش طبعی کے ساتھ گفتگو فرماتے رہے کہ اس کاوہم وگمان بھی نہیں ہوسکتا تھاکہ اب دنیا میں ایک مہینہ کے اور مہمان ہیں۔ مولانا فرنگی محل کے ممتاز علماء میں سے تھے، ایک زمانہ میں آپ کی خطابت کی بڑی دھوم تھی،سیرت اور شہادت پرخصوصاً بڑی پُرجوش اور ولولہ انگیز تقریر کرتے تھے۔ شاعر اوراردو کے زبان دان اورادیب بھی اسی پایہ کے تھے، نعت گوئی میں خصوصاً بڑاکمال تھا۔گفتگو بھی ایسی ہی شیریں و دل چسپ اورادبی وعلمی لطائف وظرائف سے پُر ہوتی تھی۔ قدیم اودھ کی شرافت اور وضع داری، ہمدردی اورغمگساری مرحوم کی طبیعت اور جبلّت تھی۔ راقم الحروف جب کبھی مکان پرحاضر ہوتا تواُن کے ہاں گویا عید آجاتی تھی،ہرخط دعاؤں سے اور شفقت بزرگانہ کے بیساختہ اظہار سے پُرہوتاتھا۔ آنحضرت ﷺ اورآپ کے آل واصحابِ کرام کے ساتھ عشق ومحبت اس درجہ تھاکہ بسااوقات ذکر کرتے کرتے روپڑتے تھے۔ مرحوم، بزرگانِ سلف کے اُس کاروانِ رفتہ کی بقیہ یادگاروں میں سے تھے جس کے دیکھنے کوآنکھیں ترستی ہیں مگر اب اُس کارواں کی گرد کفِ پابھی نظر نہیں آتی۔سدار ہے نام...