Saqlain Ahmed
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2016
Completed
Plant Breeding & Genetics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10485/1/Saqlain%20Ahmed%20Complet%20Thesis.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726321621
آئو ملک سنواریں
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معززصد رو میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کرنی ہے وہ ہے:’’ آئوملک سنواریں‘‘
صدرِذی وقار!
ملک کا دوسرا نام وطن ہے، وطن کی محبت ایمان سے ہے، وطن سے والہانہ عقیدت ایمان کا حصہ ہے، وطن ہے تو ہم ہیں، وطن سے ہی ہمارا وجود قائم ہے، ہمارے وطن کے گلستانوں کی مہک ہمارے دماغوں کو معطر رکھتی ہے، اس کے صحراودر یا ہمارا سرمایہ ہیں، وطن کے شجر و ہجر ہمارا اثاثہ ہیں۔
محترم صدر!
اگر یہ الفاظ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے کہتے ہیں تو ہم قابل فخر ہیں، ہماری حیات کی عدالتیں قابلِ صدمبارک باد ہیں ، ہمارے ملک اور وطن کے بارے میں تخیلات و تصورات یقیناصائب و تندرست ہیں، ہماری محبت واقعی وطن کے لیے حقیقی ہے، ہمارا خیال وتصور واقعی اپنے ملک کے لیے طلسماتی اور کرشماتی ہے۔
صدرِذی وقار!
اس ملک سے محبت اور اس کا بناؤ سنگھار دماغ کے سوچنے کا نام نہیں ، ملک میں نکھار صرف زبان کے اظہار کا نام نہیں ، وطن کے گلشن کی تزئین صرف جسم کی حرکات کا نام نہیں وطن سے محبت اور پیار قول و قرار کا نام نہیں۔
معزز سامعین!
ملک سے محبت کرنی ہے تو وطن اور ملک کے افراد سے محبت کرنا ہوگی ، وطن کے در و دیوار سے محبت کرنا ہوگی، ملک کے نقصان کو اپنا سمجھنا ہوگا۔ وطن کے مفادات کو اپنے مفادات پرتر جیح دینا ہوگا۔ وطن کی تعمیر میں لاثانی اور مثالی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ وطن ہی ہماری آن ہے، وطن اور ملک سے ہماری شان ہے، وطن ہے تو ہم ہیں وطن نہیں ہے تو ہم بھی نہیں کیونکہ یہی...