Hussain, Majid
PhD
University of Gujrat
Gujrat
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Zoology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12814/1/Majid_Hussain_Zoology_HSR_2018_UoG_Gujrat_11.09.2018.docx
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726350154
مولوی ابراہیم میرؒ سیالکوٹی کی ادبی خدمات
مولوی ابراہیم میر سیالکوٹی ؒ (۱۸۷۴ء ،۱۹۵۶ء) سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔آپؒ سکاچ مشن ہائی سکول گندم منڈی سیالکوٹ میں علامہ محمد اقبال کے ہم جماعت تھے۔(1) سکول کی تعلیم کے دوران ہی انھوں نے سیالکوٹ کے ایک متقی و متجرعالم مولانا ابو عبداللہ المعروف غلام حسن(یہ عالم دین علامہ اقبال کے ابتدائی اُستاد تھے) کے سامنے زانوئے شاگردی تہہ کیا۔(2)مرے کالج سیالکوٹ میںآپ کو مولوی میر حسن کی شاگردی بھی میسرآئی۔ آپ نے عربی کے ساتھ ساتھ فارسی زبان میں بھی مہارت حاصل کر لی، سکول کی طرح کالج میں بھی آپ کو علامہ اقبال کی ہم نشینی و صحبت حاصل رہی۔(3)
مولوی ابراہیم سیالکوٹی انتہائی ذہین و فطین اور قوی حافظہ کے مالک تھے۔ انھوں نے صرف ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں پورا قرآن پاک حفظ کیا۔(4)مولانا موصوف نے اپنی تعلیم کا آغاز دنیاوی تعلیم سے کیا لیکن دینی تعلیم کے حصول کے لیےبیسویں صدی کے عالم باعمل مولاناعبدالمنان وزیر آبادیؒ کے حلقہ درس میں داخل ہو گئے۔(5)جہاں تفسیر،حدیث اور دیگر علوم دینیہ اور عربی زبان پر مہارت تامہ حاصل کی۔ بعد ازاں سید نذیر حسین محدث دہلویؒ کے حلقہ درس میں شامل ہوکر مسندو اجازۂ حدیث سے منفتحر ہوئے۔6))
مولاناسیالکوٹی نہ صرف نامور مشاہیر کے شاگرد تھے۔ بلکہ ان کےمراسمعظیمشاعر فیض احمد فیضؔ کے والد محترم سلطان محمد خان کے ساتھ بھی تھے ۔یہی وجہ ہے کہ فیض احمد فیض نے قرآن مجید کے ابتدائی پارے مولانا موصوفؒ کے مدرسے میں حفظ کیے اوراسکاچ مشن ہائی سکول میںان سے علوم مشرقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔7))
مولوی ابراہیم میر سیالکوٹی عالم باعمل ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی و دینی نثر نگار تھے۔ ان کی اُردو نثری کتابیں تفسیرِ قرآن مجید ،سیرت النبیؐ،مناظروں اور تقابل ادیان پر مشتمل ہیں۔ مولوی موصوف عربی ،فارسی اور اردو زبان پر دسترس...