Rasul, Amer
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2011
Completed
Natural Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/1715
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726479685
اہلیہ، مفتی عتیق الرحمن عثمانی
ایک افسوس ناک خبر
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ۲۷/ مارچ ۱۹۸۵ء کی صبح سات بجے حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانی کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان مہندیان میں ہزارہا افراد کے درمیان عمل میں آئی۔
حضرت مفتی صاحب کی اہلیہ کی رحلت سے خاندان عثمانی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ براہِ کرم زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کریں۔ مرحومہ اہلیہ مفتی صاحب بڑی خوبیوں اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک تھیں۔ ادارہ ندوۃ المصنفین کے بہت سے علمی، دینی اور مذہبی و تجارتی معاملات میں حصہ لیتیں اور اپنے مشوروں سے ادارے کو کمک پہنچاتی تھیں جس سے استفادہ حاصل ہوتا اور حضرت مفتی صاحب ان کے اس عمل سے بے حد متاثر ہوتے۔ اگر آپ حضرت مفتی عتیق الرحمن کی اہلیہ کے ابتدائی حالاتِ زندگی پر روشنی ڈالتے ہیں تو وہ جن حالات سے دوچار ہوتی رہیں کس طرح انھوں نے اس کو حسن و خوبی سے نبھایاوہ ہر لحاظ سے بے مثال ہے۔
حضرت مفتی عتیق الرحمن صاحب کے دل میں ان کی خوبیوں کی قدرو منزلت دن دوگنی رات چوگنی برابر مزید بڑھتی چلی گئی اور اہلیہ کی اتنی طویل علالت سے ان کا دل بے حد متاثر ہوتا تھا۔ میری والدہ ماجدہ کی جدائی میرے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ [عمید الرحمن عثمانی، اپریل ۱۹۸۵ء]
___________________
مفتی عتیق الرحمن عثمانی کی اہلیہ کاانتقال
افسوس ہے کہ ۲۷؍ مارچ کوحضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانی ؒ کی اہلیہ محترمہ راقم الحروف کی خالہ اماں__ہم سب کو داغِ مفارقت دے گئیں اس طرح ایک ہی خاندان کے تین افراد دس ماہ کے اندر اندر اس دُنیا سے رخصت ہوکررفیق اعلیٰ سے جاملے۔ سب سے پہلے گذشتہ سا ل۱۰؍ مئی کواحقر کی والدۂ محترمہ کے سایہ عاطفت سے ہم محروم ہوئے اس کے...