Naseem Akhtar
PhD
Pakistan Institute of Engineering and Applied Sciences
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2019
Completed
Physics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12178/1/Naseem%20Akhtar_Phy_2019_PIEAS_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726502863
ڈاکٹر ضیاء الدین مرحوم
افسوس ہے کہ گزشتہ ۲۴؍ دسمبر ۱۹۴۰ء کو ڈاکٹر سر ضیاء الدین مرحوم نے بعارضہ فالج لندن میں انتقال کیا، مرحوم اپنے علمی کمال میں ہندوستان کے مشاہیر میں تھے، وہ تعلیم کے ماہر اور ریاضیات کے ممتاز فاضل تھے، انھوں نے اپنی تعلیم کے زمانہ میں ان فنون میں ہندوستان اور یورپ کی درسگاہوں میں جو امتیازات حاصل کئے، وہ اس دور میں کم ہندوستانیوں کو حاصل ہوئے تھے، چند دنوں جامعہ ازہر میں بھی رہے تھے، اس لئے عربی سے بھی کچھ واقف تھے، ان کی پوری زندگی علم و تعلیم کی خدمت میں گزری اور وہ نصف صدی سے زیادہ کسی نہ کسی حیثیت سے مدرسۃ العلوم اور اس کے بعد مسلم یونیورسٹی سے وابستہ رہے، کئی مرتبہ وائس چانسلر ہوئے، ابھی تھوڑے دن ہوئے کہ اس عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے، برسوں مجلس مقننہ کے ممبر رہے، مالیات میں ان کی رائے اور مشوروں کو خاص اہمیت حاصل تھی، ان کو اس زمانہ کے بڑے سے بڑے اعزاز حاصل ہوئے، جن سے یونیورسٹی کو بھی فوائد پہنچے اور ان کے دور میں اس کو بڑی ترقی ہوئی، ان کا آخری کارنامہ میڈیکل کالج کا قیام ہے، چند مہینے ہوئے جدید تعلیمی نظام کے مطالعہ کے لئے یورپ اور امریکہ گئے تھے، کہ لندن میں پیام اجل آپہنچا۔
مرحوم اس دور کی پیداوار تھے، جب مسلمانوں پر مغربی تمدن مسلط تھا، اور اس کا سب سے بڑا مرکز علی گڑھ تھا، لیکن انھوں نے اس کا بہت کم اثر قبول کیا، اب تو ضعیفی کی عمر تھی، وہ ہر زمانہ میں نہ صرف عقیدے بلکہ ظاہری وضع قطع میں بھی مسلمان رہے، ان کی زندگی بڑی سادہ اور بے تکلف تھی، ان کی سادگی میں ایک صاحبِ کمال کی شانِ بے نیازی پائی جاتی تھی، شخصی طور پر بھی ان...