Ullah Khan, Farman
PhD
Gomal University
Dera Ismail Khan
KPK
Pakistan
2017
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13175/1/Farman_Ullah_Khan.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726541716
قدرت اﷲ شہاب
جناب محمد طفیل کی وفات کے کچھ ہی روز بعد جناب قدرت اﷲ شہاب کی رحلت کی خبر ملی، وہ برطانوی حکومت کے زمانہ کے آئی۔سی۔ایس تھے، ۱۹۴۷ء کے بعد پاکستان کے بڑے بڑے عہدوں پر مامور رہے، وہ جب پاکستان کے گورنر جنرل جناب غلام محمد صاحب کے سکریٹری تھے، تو پہلی بار ۱۹۵۵ء میں ان سے دارالمصنفین کے دفتری کام کے سلسلہ میں ملا، ایک روز گورنر جنرل ہاؤس میں دوپہر کا کھانا ہوا تو وہ بھی شریک ہوئے لیکن خاموش بیٹھے رہے، ان سے کھانا شروع کرنے کے لیے کہا گیا تو بولے آج شعبان کی پندرہویں تاریخ ہے، وہ نفل روزے سے ہیں، ان کی اس مذہبیت کا اثر دستر خوان کے تمام شرکاء پر رہا۔
۱۹۵۵ء سے پاکستان کا سفر برابر کرتا رہا، ان سے برابر ملاقاتیں ہوتی رہیں، دارلمصنفین کی مطبوعات کا جب باضابطہ حق طباعت و اشاعت حکومت پاکستان کو دیا جارہا تھا تو انھوں نے اس کی دفتری کاروائی کرنے میں بڑی سہولتیں پہنچائیں جس کے لیے دارلمصنفین ان کا بڑا ممنون ہوا، ان میں سرکاری افسر کی رعونت بالکل نہ تھی، ہر موقع پر بڑے متین، سنجیدہ اور بااخلاق نظر آئے، بولتے بہت کم تھے مگر سنتے سب کی تھے، اور حتیٰ الامکان مدد کیا کرتے تھے، ان کو انگریزی اور اردو لکھنے میں بڑی مہارت تھی، اردو ادب کا بڑا عمدہ مذاق رکھتے تھے لیکن اس کا اظہار اپنی گفتگوؤں میں نہ ہونے دیتے، ادبی حلقوں میں اپنی اردو تحریروں کے لیے مقبول تھے، دعا ہے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ ان کی نیکیوں، لوگوں کے ساتھ کرم گستریوں اور روز مرہ زندگی میں ان کی خوبیوں کی بدولت ان کو اپنی آغوش عفو و کرم میں لے کروہی جگہ عطا فرمائیں جو نیک بندوں کو اس کی بارگاہ میں ملا کرتی ہے، آمین۔...