Zahid, Erum
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2019
Completed
Statistics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11389/1/Erum%20Zahid%20Statistics%202019.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726624477
شاہ غلام خالد
ادھر کسی سال ناغہ نہیں جاتا کہ دارالمصنفین کو اپنے ارکان و مخلصین کی جدائی کا صدمہ نہ اٹھانا پڑے، ۲؍ اگست کو اس کی مجلس انتظامیہ کے ایک پر جوش، سرگرم، افعال اور مخلص رکن جناب شاہ غلام خالد صاحب نے داعئی اجل کو لبیک کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون، وہ اعظم گڑھ کے ممتاز اور کامیاب وکیل تھے، ان کی نانہال مولانا شبلی مرحوم کے خاندان میں تھی، ان سے اور ان سے نسبت رکھنے والے تمام اداروں سے مرحوم کو قلبی لگاؤ تھا، مدت دراز تک شبلی نیشنل کالج کے سرگرم ممبر اور اسسٹنٹ بلکہ عملاً سکریٹری رہے، انھوں نے بڑی جانفشانی سے اسکول اور کالج کو ترقی دی اور ان کے علمی و تعلیمی معیار اور ڈسپلن کو قائم رکھا، وہ بڑے دلیر اور دبنگ تھے کوئی بڑے اقدام کرنے میں ان کو ہچکچاہٹ نہیں ہوتی تھی، اب ان کی سرگرمی اور دلچسپی کا خاص مرکز دارلمصنفین ہوگیا تھا جس کے لیے مرتے دم تک سینہ سپر رہے، اور بڑے نازک اور بحرانی دور میں انھوں نے اس کی پوری مدد کی، اس موقع پر ان کا رعب و دبدبہ، جرأت و ہمت اور مقامی اثر و رسوخ بہت کام آیا، ان میں بڑی قوت عملی اور غیر معمولی صلاحیتیں تھیں جن سے دارالمصنفین اور اس کے کارکنوں کو بڑا فائدہ پہنچا، وہ گذشتہ کئی برس سے پیہم آفات و حوادث کا نشانہ بنے ہوئے تھے جس کا اثر ان کی صحت پر بھی پڑا، گذشتہ سال قلبی دورہ پڑا، بالآخر اسی بیماریٔ دل نے کام تمام کردیا، اﷲ تعالیٰ انھیں جنت نعیم عطا کرے اور متعلقین کو صبر جمیل دے۔ آمین!! (ضیاء الدین اصلاحی،اگست ۱۹۹۰ء)