Chauhdary, Junaid Nawaz.
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Agricultural Technology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9319/1/Junaid%20Nawaz%20Chauhdary%20_Agri%20Engg_2018_UAF_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726656965
سرسید احمد خاں
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز صد رو میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کرنی ہے وہ ہے :’’سر سید احمد خاں ‘‘
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
صدرذی وقار!
بچوں کی پیدائش ایک فطرتی امر ہے، بچہ کبھی دولت مند اور صاحبِ ثروت کے گھر میں پیدا ہوتا ہے کبھی بچہ مفلوک الحال کے بغیر چھت کے گھر میں ٹوٹی ہوئی چار پائی پرجنم لیتا ہے ،کبھی بچہ دنیا کی ہوا لیتے ہی خلعتِ فاخرہ زیب تن کر دی جاتی ہے اور کبھی بچے سردی کی یخ بستہ رات میں چیتھڑوں میں ماں کے پہلو سے لپٹا رہتا ہے۔ یوں پیدائش کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور شب وروز گزرتے رہتے ہیں۔
صدرِ محترم!
ملت اسلامیہ کو آج پہلے سے بھی زیادہ خطرات ہیں، فرعون صفت باطل قوتیں اپنے بھیانک عزائم لیے ،ظلم و ستم، جبر و تشدد، درندگی و سفاکی کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کے وسائل ہڑپ کررہی ہیں۔ ذہن خریدے جارہے ہیں، نصابِ تعلیم بدلے جارہے ہیں، اسلام دشمن قوتیں اس اُمت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے جمع ہو چکی ہیں۔ یہ الفاظ 1830ء سے لے کر 1860ء تک کسی ادیب کے ضمر کی عکاسی کر رہے ہیں۔
جنابِ صدر!
ان حالات میں ایک ایسی عظیم ہستی کا انتظار تھا اور ایک عظیم شخصیت کی ضرورت تھی جو ملت کے مرضِ کہن سے بخوبی واقف ہو اور اس کے علاج پر بخوبی دسترس رکھتی ہو، اللہ تعالیٰ نے ہماری اس خواہش کو پورا فرمایا اور سرسید احمد خاں کی شکل میں ہمیں ایک آسمانِ علم وحکمت کا درخشاں آفتاب اور...