Kabir, Firoz
PhD
University of the Punjab
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Molecular Biology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10288/1/Firoz_Kabir_Molecular_Biology_HSR_2018_UoP_Punjab_03.10.2018.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726686017
مولانا صدر الدین اصلاحی
افسوس ہے کہ ۱۳؍ نومبر ۱۹۹۸ء کو ہندو پاک کے مشہور عالم و مصنف، جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما اور مدرستہ الاصلاح کے مایہ ناز فرزند مولانا صدرالدین اصلاحی انتقال فرماگئے، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ وہ عرصہ سے بیمار اور موتوا قبل ان تموتوا کی تفسیر بن گئے تھے۔
ان کی ولادت ۱۹۱۶ء میں ہوئی، ان کا تعلق اعظم گڑھ کے ایک گاؤں سیدھا سلطان پور سے تھا، جہاں افغانستان کے زئی قبیلہ کے پٹھان آباد ہیں، مولانا محمد شفیع بانی مدرستہ الاصلاح کا تعلق بھی اسی خاندان اور گاؤں سے تھا۔
علامہ شبلیؒ کے وطن بندول میں ان کی نانہال تھی۔ یہیں رہ کر انہوں نے بلریا گنج سے مڈل پاس کیا، پھر عربی تعلیم کے حصول کے لیے مدرستہ الاصلاح میں داخل ہوئے، طالب علمی کے زمانے میں وہ اور ان کے ایک دوست مولانا محمد عاصم اصلاحی جو ان سے ایک درجہ آگے تھے، اپنی ذہانت و صلاحیت کی وجہ سے پورے مدرسہ میں ممتاز تھے، تعلیم مکمل کرنے کے بعد اول الذکر پٹھان کوٹ اور موخرالذکر دارالعلوم دیوبند چلے گئے مگر ان کی آمد و رفت ایک دوسرے کے ہاں ہوتی رہتی تھی، بعد میں ان کی راہیں مختلف ہوگئی تھیں، اسی لیے جب ملتے تو خوب طنز و تعریض اور فقرے بازی ہوتی، طالب علمی میں یہ دونوں حضرات اپنے استاد مولانا نجم الدین اصلاحی کے بڑے چہیتے تھے، انہوں نے اپنی کتاب ’’یادگار سلف‘‘ میں دونوں کا ذکر بڑے والہانہ انداز میں کیا ہے، مولانا صدرالدین صاحب کے متعلق لکھتے ہیں:
’’ان میں سے ایک عزیز محترم مولوی صدرالدین اصلاحی سلمہ کی ذات ہے جو اپنی خداداد ذہانت اور فطری صلاحیت کے اعتبار سے (چشم بددور) آپ اپنی نظیر ہیں اور جن کی عزت و محبت میرے دل کی گہرائیوں میں ہے اور آیندہ زندگی میں...