Haque, Asma
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2005
Completed
Applied Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/1864
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726697726
ملک عرب:
محل وقوع: براعظم ایشیاء کے جنوب مغرب میں واقع ملک عرب کے تین اطراف سمندر اور چوتھی طرف خشکی ہے ۔ مغرب میں بحیرہ قلزم ہے جو مکہ معظمہ سے مغربی جانب تقریباََ ستتر (۷۷) کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے ۔اس کے علاوہ مغرب میں آبنائے سویز اور بحیرہ روم ہے ۔ مشرق میں خلیج فارس اور عمان ‘ جنوب میں بحرہند اور اس کے شمال میں شام و عراق اور شمال سے جنوب تک ایک سلسلہ کوہ پھیلا ہو ا ہے‘ جسے جبل السراۃ کہتے ہیں ‘ شمال میں یہ شام اور فلسطین کے پہاڑوں سے جا ملتا ہے ۔ اس سلسلہ کو جگہ جگہ سے وادیاں قطع کرتی ہیں ۔ سلسلہ جبال السراۃ کو توریت میں سلسلہ کو ہ فاران کا نام دیا گیا ہے ۔ ( سیرت النبی اعلان نبوت سے پہلے ۔ٖص۲۰)جغرافیہ کے ماہرین نے اس ملک کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ جن میں سے ایک حجاز ہے ۔ چونکہ ’’تہامہ ‘‘ اور ’’ نجد ‘‘ کے درمیان حاجز ہے جو تہا مہ اور نجد کو الگ کرتا ہے اس لیے ملک کے اس حصہ کو حجاز کہتے ہیں ۔ حجاز کا زیادہ حصہ بنجر اور بے آب وگیاہ ہے جسے قرآن مجید نے ’’ وادی غیر ذی زرع‘‘ کہا ہے ۔اس میں صدیوں سے موجود (عرب کا قدیم شہر مکہ )یا بکہ ایک تجارتی مرکز تھا ۔ یمن ،شام اور حبشہ کے مابین تجارتی قافلوں کی گزر گاہ پر واقع تھا ۔ یہا ں کے باشندے بھی خوب تجارت کرتے تھے ۔ یمن اور حبشہ کی مصنوعات اور پیداوار خرید لاتے اور انہیں مصر اور شام کے بازاروں میں جا کر فروخت کرتے ۔وہ بصری ٰاور دمشق کے میلوں سے بھی سامان خرید لاتے اوراس کے بدلے میں اپنا سامان فروخت کرتے تھے ۔موسم گرما...