Zain, Maryam
PhD
Pakistan Institute of Engineering and Applied Sciences
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2014
Completed
Applied Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/2130/1/2383S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726704765
امام خمینی
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
انقلاب ایران کے تاریخ ساز قائد، ایران میں اسلامی جمہوریہ کے بانی، روحانی پیشوا اور عالمِ اسلام کے ایک عظیم فرزند علامہ روح اﷲ آیت اﷲ خمینی مرحوم ۳؍جون بروز شنبہ کواپنی علالت اورآپریشن میں ناکامی کے بعد بالآخر وہاں پہنچ گئے جہاں ہم میں سے ہرایک کوایک دن جانا ہے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ راجِعُوْن۔علامہ خمینی کے انتقال کی خبر سے مسلم ممالک میں صفِ ماتم بچھ گئی، موت اَٹل اوربَرحق ہے اور یہ تلخ گھونٹ ہر متنفّس کواپنے وقت پر پینا ہے۔’’کل نفسٍ ذائقۃُ الموت‘‘ اور ’’اِذَا جَآء اجُلُھَا لَا ےَسْتَاخِرُون ساعۃ وَلَا یستقدمون ‘‘ فرمان الٰہی ہے۔
تاہم اس کار گاہِ ہستی میں بعض شخصیات ایسی بھی پیدا ہوتی ہیں، جن کے دنیا سے اُٹھ جانے کے بعد جوخلاء پیداہوتا ہے،اس کاپُر ہونا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ موجودہ صدی میں جن اہم شخصیات نے جدید تاریخ پرگہرے نقوش واثرات چھوڑے ہیں، اور ایک لمبی مدت تک جن کی یاد باقی رکھی جائے گی ان میں مرحوم رہنما کی انقلاب آفریں ذات بھی شامل ہے۔
بلاشبہ علامہ خمینی کے انتقال سے سیاسی بالغ نظری، جرأت،بے باکی انقلاب، عزم اور خودداری کے ایک دور کاخاتمہ ہوگیا، علامہ خمینی اپنی ذاتی خصوصیات اوصاف اور کمالات کے اعتبار سے ایک پُرکشش، باوضع اوربھاری بھرکم شخصیت کے مالک تھے ان کے بعض عقائد وافکار ونظریات ،سیاسی سوچ و اپروچ اور طریقِ کارسے جمہوری اختلاف کے باوجود ان کی اصول پسندی، جذبۂ حرّیت ،ایثار وقربانی اور جدوجہد کی تعریف کیے بغیر چارۂ کار نہیں ہے۔
علامہ آیت اﷲ خمینی ۱۹۰۰ء میں شمالی ایران کے جران نامی ایک قصبہ خمین میں پیدا ہوئے، کل عمر ۸۹؍ سال کی پائی، بچپن سے ہی آپ کی تعلیم وتربیت ایک خاص ماحول میں ہوئی۔آپ نے اسلامیات ،دینیات ،فقہ اور فلسفہ کے شعبوں...