Jamil, Bismah
PhD
National University of Sciences & Technology
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2019
Completed
Mathemaics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11512/1/Bismah%20Jamil-PhD-Thesis-SNS-NUST%202019.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726758626
قیام پاکستان اور قرآن
مالک ارض و سماء کا ہم پر بے پایاں احسانِ عظیم ہے جس نے ہمیں وطن عزیز جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمایا اور آزادی جیسی بے بہا دولت مرحمت فرمائی۔ انسانی تاریخ کے کسی دور کا اگر بنظر ِغائر مطالعہ کیا جائے خواہ یہ دور غاروں کا دور ہو، یا جھو نپڑیوں کا، محلات کا ہو یا مکانوں کا ،کاغذ کا دور ہو یا دھاتوں کا، پتھروں کا دور ہو یا سنگلاخ چٹانوں کو کاٹ کر بنائے گئے گھروں کا تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ہر دور میں انسانی تہذیب و تمدن کے انداز بدلے ہیں کلچر اور ثقافت کے نئے نئے نقشوں نے جنم لیا ہے، افکار وحوادث کے رنگہائے جدید قائم ہوئے ہیں ، خیالات نے انقلاب کا جامہ زیب تن کیا ہے۔ اس کے باوجود تاریخ انسانی کے ہر دور میں ایک قدر مشترک ہرقوم وملت میں بدرجہ اتم موجودرہی ہے۔ اور وہ یہ کہ تضادات و تباین کے باوجود اور اختلاف و تنوع کے باوصف انسانی شعور نے جب سے آنکھ کھولی ہے اس نے ہمیشہ اور ہر حال میں اور ہمہ وقت آزادی کی حمد و ستائش کی ہے اور اپنی آزادی کو قائم رکھنے کی جہد مسلسل اور سعی کامل کی ہے۔ اس جہد مسلسل اور مساعی جمیلہ کانام تاریخ انسانی ہے۔
ہندوستان میں جب تحریک آزادی نے جنم لیا اور قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کا آغاز ہوا تو علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں کی راہنمائی قرآن کی روشنی میں کی۔ آپ نے مغرب کے جمہوری نظام کو اسلام کے خلاف سازش قرار دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ مغرب کا جمہوری نظام استبدادملوکیت کی ایک نقاب پوش شکل ہے۔ اس میں نوع انسانی آزادی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔ دوسرے یہ کہ مغربی انداز فکر اور مغربی نظام جمہوریت اسلام کی ضد...