Shah, Syed Baqer
PhD
Shah Abdul Latif University
Khairpur
Sindh
Pakistan
2016
Completed
Mathemaics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12338/1/Syed%20Baqer%20Shah%20maths%202016%20salu%20khairpur%20prr.doc
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726776363
موسم
موسم بنیادی طور پر خود نظر نہیں آتا لیکن یہ اپنی نشانیوں کی وجہ سے محسوس و معلوم ہوتا ہے۔ یہ وقت کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے، گردشِ ایام کی حدود و قیود کو خیالات اور اعمال احساسات کی نظریاتی تشکیل و ترکیب کا سبب بناتا رہتا ہے۔ یہ اسراری امکانات کے منکر ین سے چند سوالات رکھتا ہے ۔ پھر ثابت حیثیت کے زمان و مکان کی تشریح میں مہاجر پرندوں کی مثالیں سمو کر، اعتراضات کو جذبات میں تقسیم کر دیتا ہے۔ زمانی نظریات کو طبیعی فکر کے متوازی رکھتا ہے۔ کھلتے پھولوں میں سوچ جھنجھوڑ کر جگاتا ہے ۔ پھر عقل کل کے معانی کو فکر کل کے دائروں سے ملاتے ہوئے ، مرکز شعور تک لا کر ، پہلی پہچان سے اُبھرنے والی سرگوشیوں کو خواب زدہ بڑبڑاہٹ یا رویا کی حالت سے روشناس کرا دیتا ہے ۔ یہاں ذہنی کیفیت بدلتی رہتی ہیں ۔کچھ لوگ اسے ہزیان۔۔۔تو کچھ لوگ اسے ذہنی روشنی کے معیار میں ڈوبی زمانی خصوصیت قرار دے کر ، ظاہری مماثلت اور باطنی تغیرات کے حقیقی یقین کا ثبوت سمجھتے ہیں جو طرزِ بیان میں ، تعلقات شعور کے نظام احساسات میں شمسی جنوں، قمری فسوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔
تعمیری عقیدتوں میں جن ستاروں کی نشان دہی ہوتی ہے وہ فطری ادراک کی تعریف میں درد کے صحیفوں کا ذکر کرتے ہوئے ، اُن پودوں سے بھی ملاقات کرواتے ہیں جن کی ایک ہی شاخ پر پھول اور زرد سبز پتے ہوتے ہیں، جبکہ پھولوں کا رنگ پتوں سے مختلف ہوتا ہے ۔ حالانکہ خوراک روشنی ،ہوا اور پانی دونوں کو ایک ہی زمین اور ماحول میں دستیاب ہوتی ہے۔ اُسی پودے کی جڑوں میں گھاس پھونس اور جڑی بوٹیاں بھی موجود ہوتی ہیں ۔ وہ بھی اُسی ماحول اور زمین سے اپنی ضروریات پوری کر...