Mukhtar, Safyan
PhD
COMSATS University Islamabad
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2011
Completed
Mathemaics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/1724
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726780649
خودشناسی خدا شناسی ہے
اللہ تعالیٰ نے ہر چیز جو پیدا فرمائی ہے اس کی ایک شناخت ہے، سورج کی ا یک شناخت ہے کہ وہ مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور مغرب میں غروب ہوتا ہے۔ ستارے رات کو چمک کر شب دیجور کے لیے ضیاکا سامان بہم پہنچاتے ہیں اور مسافرانِ شب کے لیے خضر راہ بنتے ہیں تو یہ ستاروں کی ایک شناخت ہے، فلک بوس پہاڑ اور جبال شامخہ کا ایک طویل سلسلہ بھی اپنی شناخت رکھتا ہے۔ الغرض دنیا و مافیہا ہر چیز اپنی شناخت رکھتی ہے۔ جس کے باعث اس کا وجود قائم ہے۔
انسان کی بھی ایک شناخت ہے کہ وہ حیوان ناطق ہے اور ذوی العقول ہے، اس کی چال ڈھال، اس کی نشست و برخاست، اس کا قیام وقعود، اس کی گفت وشنید اس کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے، اور پھر قرآن پاک اس کو اشرف المخلوقات کا لقب عطا فرما کر انسانیت کی معراج پرمتمکن بنادیتا ہے، اس سے بڑھ کر مسلمان جو اسلام کے زیور سے مرصعّ ہے، جس نے دینِ اسلام کا تاج اپنے سر پر سجایا ہوا ہے، جس نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی خلعت ِفاخرہ زیب تن کی ہوئی ہے اس کی بھی ایک شناخت ہے، اور وہ یہ کہ ارشادِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ہے ’’مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں‘‘ یعنی اسلام کے دعویدار تو بے شمار ہیں لیکن دینِ اسلام کے احکام پر عمل پیرا حقیقت میں وہی ہے جو مذکورہ حدیث پاک کے مطابق اپنی شناخت رکھتا ہے۔
کرسی عدالت پر بیٹھ کر فیصلہ سنانے والے منصف کی ایک شناخت ہے۔ شفاخانوں میں موجود مریضوں کے علاج کرنے والا مسیحا کی ایک شناخت ہے، سرحدوں پر مامور محافظ مجاہد کی ایک...