Waheed-Ur-Rehman
PhD
University of Engineering and Technology
Peshawar
KPK
Pakistan
2019
Completed
Chemical Engineering
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11639/1/Waheed-ur-Rehman%20chemical%20engg%202019%20uet%20peshawar%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726854492
قاضی عبدالغفار
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ ہماری پرانی علمی و تہذیبی بزم کی ایک اور روشن شمع خاموش ہوگئی، اور قاضی عبدالغفار صاحب نے موت و حیات کی طویل کشمکش کے بعد ۱۷؍ جنوری کو انتقال کیا، وہ ہماری بزم کہن کی اہم یادگار، حکیم اجمل خاں کے ندیم خاص، مولانا محمد علی کے ہمدم و ہمراز، مولانا ابوالکلام کے ہم نشین، ایک تجربہ کار صحافی اور صاحبِ طرز ادیب تھے، چمنستانِ ادب اور خارزار صحافت دونوں میں ان کے قلم کی روانی یکساں تھی اور طنز لطیف میں تو آپ اپنی مثال تھے، ہماری زبان میں ان کے ’’ہلکے ہلکے اشارے‘‘ طنز و ظرافت کے شرارے اور اردو ادب کے شہ پارے ہوتے تھے۔
وہ پرانے قوم پرست اور وطن پرور تھے، ترک موالات اور خلافت کی تحریکوں میں سرگرمی سے حصہ لیا، اس کے بعد بھی صحافت کے دائرے کے اندر ایک عر صہ تک ملکی سیاست میں حصہ لیتے رہے اور مختلف اوقات میں کلکتہ، دہلی اور حیدرآباد سے مختلف اخبارات جمہود، صباح اور پیام نکالے، ہمدرد میں مولانا محمد علی مرحوم کے دستِ راست تھے، ۱۹۲۲ء میں دوسرے وفد خلافت کے سکریٹری کی حیثیت سے لندن گئے تھے، ان کی کتاب نقش فرنگ اس سفر کا دلآویز مرقع ہے، وہ فطری ادیب تھے، ان کی کوئی تحریر ادب کی چاشنی سے خالی نہ ہو تی تھی، انجمن ترقی اردو کے دوبارہ قیام کے بعد اس کے جنرل سکریٹری ہوگئے تھے، بلکہ پہلی انجمن کے خاتمہ کے بعد دوبارہ ان ہی نے اس کو زندہ کیا تھا، اور اسکے ذریعہ آخر دم تک اردو کے لیے لڑتے رہے، اس صوبہ میں اردو کو جو حقوق بھی ملے ہیں اس میں انجمن کو بڑا دخل ہے۔
قاضی صاحب میں جدت و قدامت کا بڑا لطیف امتزاج تھا، وہ خیالات میں ترقی پسند تھے، لیکن...