Tariq, Rida
PhD
Pakistan Institute of Engineering and Applied Sciences
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2019
Completed
Biotechnology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11687/1/Rida%20Tariq_Biotech_2019_PIEAS.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726963358
حکیم محمد سعید
حافظ حکیم محمد سعید کے وحشیانہ اور بے رحمانہ قتل پر کون ہے جو تڑپا اور بے قرار نہ ہوا ہوگا، وہ بین الاقوامی شخص، مملکتِ خداداد کے ہمدرد و مسیحا، پاکستان کے معمار، اس کا مقدر چمکانے اور بنانے کے لیے فکر مند، ہمدرد فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مدینتہ الحکمت کے بانی، عالم، مصنف، مدبر، عالی دماغ، سچے اور پکے مسلمان، قوم و ملت کے بے لوث خادم، مخالف ہوا میں طب کا چراغ روشن کرنے، علم کو فروغ دینے، حکمت و محبت کا خزانہ لُٹانے والے، غریبوں اور مصیبت زدوں کے درد و غم میں شریک، پہلو میں درد مند دل رکھنے، پاکستان کے تشویش انگیز حالات سے بے چین اور پریشان رہنے والے کو چند دقیقوں میں جن لوگوں نے موت کے گھاٹ اُتارا وہ بڑے خوں خوار، درندہ صفت اور انسانوں کے بھیس میں وحوش سے بھی بدتر لوگ تھے۔ آخر اس فرشتہ صفت، پاک دل، پاک باز، رحم و مروت کے پیکر، مجسم شرافت اور اخلاقی خوبیوں سے منور انسان کا قصور کیا تھا، ذوق مرحوم کے شاگرد محمد مظفر خاں گرمؔ رامپوری کا وہ قطعۂ تاریخ وفات یاد آگیا جو نواب شمس الدین خاں مرحوم کو پھانسی دیے جانے پر کہا گیا تھا
یہ دست درازیِ ستم کس سے بیاں ہو
بے جرم و گنہ مسند نواب کو الٹا
تاریخ معمے میں نئی طرز سے لکھ، گرمؔ!
کیا چرخ نے ’’نوابی سہراب‘‘ کو الٹا
جو مملکت اُس اسلام کے نام پر وجود میں آئی تھی جو سراپا امن و سلامتی ہے اور جس کے آئین میں خون خرابہ اور قتل و دہشت گردی کی کوئی گنجایش نہیں اور جس کے ماننے والے (مسلم) ساری دنیا کے لیے سراپا رحمت ہوئے ہیں، آج وہی مملکت جہنم کا نمونہ بنی ہوئی ہے، کراچی مقتل میں تبدیل ہوگیا ہے، پاکستان...