Shahzad, Dr. Faisal
PhD
University of Veterinary and Animal Sciences
Lahore
Punjab
Pakistan
2015
Completed
Veterinary Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13153/1/Faisal_Shahzad.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727027101
کھیل اورعلمی درسگاہیں
شیرخوار سے نونہال اور نونہال سے نوجوان اور نوجوان سے رجل رشید بنتا ہے۔ یہ قانونِ قدرت ہے پہلے بچہ پھر لڑکا اور پھر عفوان شباب کے گلستان میں گل چینی کرنے والا معرض وجود میں آتا ہے۔ اور اس طرح سلسلہ چلتا رہتا ہے، اور پھر عالم برزخ سے گزرتا ہوا اپنے اصلی مقام کی طرف گامزن ہو جا تا ہے۔ اس مختصر سے وقفے کو پر مسرّت اور خوشیوں بھرا بنانے کے لیے ہر معاشرہ مستعد نظر آتا ہے۔ اور اپنے نونہالوں کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بناتا ہے۔ اگر چہ تعلیمی ادارے بچے کی تعلیم وتربیت کے لیے جزولاینفک ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اور ان کی موجودگی طلبا ء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔
تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی اہمیت اظہر من الشمس ہے کھیل طلباء کی صلاحیت کو نکھارتے ہیں ، طلباء کے شعور کو جلا بخشتے ہیں، طلباء میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، طلباء میں محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو اُن کی نجی زندگی میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے، اُن کی دماغی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے، ان کی تعلیمی اوقات میں سستی و کاہلی بھی عنقا ہو جاتی ہے۔ کھیل طلباء میں جذبہ مسابقت پیدا کرتے ہیں، برداشت کی قوت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے جوان جملہ امورِ حیات میں باعث تسکین بنتا ہے۔
جولوگ اپنے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی اہمیت سے آشناء ہیں وہ ہمیشہ اُن تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کی تعلیم کا انتظام کرتے ہیں جن میں کھیل کے میدان ہوتے ہیں ، جن میں فزیکل انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ کیونکہ جو بچے کھیل...