Waqas, Muhammad
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2019
Completed
Physics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12052/1/Muhammad%20waqas%20Physics%202019%20qau%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727147135
ناصر کاظمی
ناصر کاظمی کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا۔ ان کی ولادت 8 دسمبر 1925ء جبکہ وفات 2 مارچ 1972ء کو ہوئی۔گئے دنوں کا سراغ لیکر کدھر سے آیا، کدھر گیا وہ، عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کرگیا وہ ،جیسے ہزاروں اشعار کے خالق اردوغزل کے رجحان ساز شاعر (۵۲۹۱ - ۲۷۹۱) ناصر رضا کاظمی انبالہ (پنجاب) میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سید ناصر رضا کاظمی تھا۔ ابتدائی تعلیم انبالہ میں ہوئی۔ اس کے بعد اسلامیہ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ اعلیٰ تعلیم کی تکمیل نہ ہو سکی۔۔ ۱۹۴۷ میں تقسیم ہند کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ناصر کاظمی نے 1939ء میں صرف سولہ سال کی عمرمیں لاہور ریڈیو کے ساتھ بطور اسکرپٹ رائٹر منسلک ہو ئے اور پھر آخری وقت تک کسی نہ کسی صورت ریڈیوپاکستان کے ساتھ منسلک رہے۔اسکے علاوہ وہ مختلف ادبی جریدوں، اوراق نو، ہمایوں اور خیال کے مدیر بھی رہے۔شعر گوئی کا آغاز جوانی میں ہو گیا تھا۔ شاعری کے علاوہ موسیقی سے بھی گہری دلچسپی تھی۔
ناصر کاظمی نے اپنی تخلیقی زندگی کی ابتداء تیرہ برس کی عمر میں کی اور ابتداء میں اس زمانے کے معروف شاعر اخترشیرانی سے متاثرہوکر رومانوی نظمیں اور پھر غزلیں کہیں۔اور میر تقی میر کو اپنا مرشد سمجھا یہی وجہ ہے کہ شاعری میں میر تقی میر کی شاعری کا عکس نظر آتا ہے۔
قیام پاکستان کے بعد ان کے اشعار کی مہک گوشے گوشے میں پھیل گئی اور پاکستان کو ناصر کاظمی کے روپ میں ایک نیا شاعر نصیب ہوا۔ ناصر کاظمی نے پیروی میر کرتے ہوئے اپنے سادہ اسلوب ،قادرالکلامی ،ندرت خیال، سچے جذبوں اور احساسات کی بدولت اردو غزل کا دامن ایسے ایسے تابدار موتیوں سے بھر دیا ہے کہ اردو ادب کی تاریخ میں امر ہو گئے۔کپڑے بدل کر جاؤں کہاں،...