Wasim, Muhammad Faisal
PhD
Government College University
Lahore
Punjab
Pakistan
2020
Completed
Physics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13361/1/Muhammad%20Faisal%20Wasim%20physics%202020%20gcu%20lhr%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727173553
مفتی اعظم فلسطین سید امین الحسینی
افسو س ہے گزشتہ ماہ عالم اسلام کی ایک اورنہایت بلند پایہ شخصیت یعنی مفتی اعظم فلسطین سید امین الحسینی۷۷برس کی عمر میں وفات پاگئے۔اناﷲ و اناالیہ راجعون۔وہ ۱۸۹۷ء میں قدس کے ایک معزز گھرانے میں پیداہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم اورثانوی تعلیم وطن مالوف میں ہی پائی اس کے بعد مصر چلے گئے اوروہاں جامعہ ازہر میں علوم دینیہ واسلامیہ میں تکمیل کے مدارج ومراتب طے کئے۔ جنگ عالمگیر اوّل(۱۹۱۴ء۔۱۹۱۸ء) کے دوران ترکی افواج سے وابستہ رہے۔۱۹۲۱ء میں فلسطین کے مفتی اور۱۹۲۲ء میں وہاں کی مجلس اعلیٰ اسلامی کے صدر مقرر ہوئے۔ ۱۹۳۱ء میں قدس میں جو موتمر عالم اسلامی ہوئی تھی اُس کے صدر منتخب ہوئے۔۱۹۳۶ء میں جب انگریزوں کی مداخلت بے جا کے باعث فلسطین میں شورش اورہنگامے بپا ہوئے تووہ لبنان آگئے اور۱۹۳۷ء سے۱۹۳۹ء تک یہاں مقیم رہے پھر عراق چلے گئے اورسید رشید عالی الگیلانی نے انگریزوں کے خلاف جو بغاوت کی تھی اُس میں بڑی سرگرمی اور جوش سے حصہ لیا۔ لیکن جب یہاں کے سیاسی حالات میں انقلاب رونما ہواتووہ بھاگ کرپہلے ایران اور پھر وہاں سے جرمنی گئے اور۱۹۴۱ء سے ۱۹۴۵ء جب کہ دوسری عالمگیر جنگ میں جرمنی کوشکست فاش ہوئی اوراتحادیوں نے اُس پرقبضہ کرلیا،وہاں مقیم رہے جنگ کے خاتمہ پرفرانس میں قید ہوگئے۔۱۹۴۶ء میں رہا ہوکر مصر آگئے۔ مرحوم کی پوری زندگی فلسطین کی آزادی وخودمختاری اوریہودیوں کووہاں سے بے دخل کرنے کے لیے وقف تھی چنانچہ پہلی جنگ عظیم عالمگیر کے خاتمہ پرجب مجلس اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے مطابق۱۹۲۲ء میں فلسطین پربرطانوی انتداب قائم ہواتواُس وقت اس کی مخالفت میں اوراس کے بعد ۱۹۴۷ء کے خاتمہ پرجب فلسطین کی تقسیم اوراسرائیل کے قیام کافیصلہ ہواتواب اُس کی مقاومت میں کوئی سیاسی اورجنگی تدبیر ایسی نہیں تھی جوانھوں نے اختیار نہ کی ہو۔ وہ ہرمحاذ پرلڑے، ہرمورچہ پرانھوں نے دادشجاعت...