Khan, Zahid Iqbal
PhD
Government College University
Lahore
Punjab
Pakistan
2009
Completed
Natural Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/1465
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727208881
مصر ،مذہب اور مساجد
مغرب کا وقت قریب تھا ہم احمد کی گاڑی میں بیٹھ گئے ہماری اگلی منزل جامعہ الازہرہ تھی ۔ فرعون ،پیرامڈ ،ابوالہول ،مسجد علی ،مسجد رفاعی اور مسجد حسن کے بعد اب جامعہ الازہر اور مسجد حسین ۔ایک دن میں جتنے مقامات دیکھے ان کا تعلق مذہب سے بنتا ہے ۔ مصریوں کو عبادت اور عبادت گاہوں سے عشق ہے چاہے فرعون کا زمانہ ،عیسائیوں کا یا مسلمانوں کا ۔ سکون قلب اور فرض عبودیت کے حصول و بجا آوری کے لیے عبادت گاہیں تعمیر کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔جیزہ کے اہراموں سے لے کر سینٹ کیتھرائن ،قاہرہ کے گرجا گھروں اور مسجدوںکی ایک لمبی فہرست ہے ۔ مصری نہ صرف اچھے عبادت گزار ہیں بلکہ عمارت گر بھی ہیں۔ میں نے کسی عبادت خانے کی عمارت بے ڈول ،بے مزہ اور غیر متواز ن نہیں دیکھی ۔ تعمیر اور عبادت ہر دو حوالوں سے مصری مساجد آباد نظر آتے ہیں ۔ جہاں اذان کی آواز کان میںپڑی وہیں کاروبارِ زیست رک جاتا ہے اور عبودیت کا اہتمام شروع ہو جاتا ہے ۔قرآن سے مصریوںکی محبت کوئی پوشیدہ راز نہیں ہر گھر میں حفاظ موجود ہیں اور ہر مسلمان مصری کو قرآن کا ایک بڑا حصہ ازبر ہے ۔قرآن کو خوش الحانی سے پڑھنے میں شاید ہی کوئی دوسرا مسلمان مصریوں کا مقابلہ کر سکے ۔ویسے تو خوش الحانی کے اس فن کو بہت سے قرأ نے برتا ہے مگر مجھے قاری عبدالباسط کی تلاوت نے زیادہ اپنی طرف راغب کیا ہے ۔ مصر میں انیس سو ستائیس میں پیدا ہونے والے اس خوش الحان قاری کی تجوید مصری مسلمانوں کے لیے بالخصوص اور باقی مسلم دنیا کے لیے بالعموم ایک تحریک بنی اوراب بھی بہت سے مصری اور غیر مصری قرأ اُن کے تتبع میں انہی کی...