Fiaz, Muhammad
PhD
Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University
Rawalpindi
Punjab
Pakistan
2016
Completed
Biochemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9788/1/Muhammad_Fiaz_Biochemistry_2016_HSR_PMAS_22.08.2016.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727379629
شیخ محمد مجذوب
یہ خبر سن کر بڑا ملال ہوا کہ عالم عرب کے ایک فاضل اور اچھے اہل قلم استاد شیخ محمد مجذوب جون ۱۹۹۹ء میں وفات پاگئے، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
وہ شام کے رہنے والے تھے۔ مگر ان کی زندگی کا زیادہ حصہ دوسری جگہوں میں بسر ہوا، عرصہ تک جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں درس و تدریس کی خدمت پر مامور رہے۔ سبکدوش ہونے کے بعد بھی مدینہ منورہ کے انوار و برکات سے متمتع ہونے کے لیے انہوں نے یہیں قیام پذیر رہنا پسند کیا۔
مجذوب صاحب کی پوری زندگی علم و دین کی خدمت و اشاعت میں گزری، تصنیف و تالیف کا شغل مدۃالعمر جاری رہا، ہندوستان کا سفر بھی کیا اور حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہ کی دعوت پر ۱۹۸۱ء میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طلبہ کے سامنے علمی، دینی اور دعوتی موضوعات پر کئی لکچر دیئے۔ دارالمصنفین کی عظمت و شہرت سے واقف تھے اس لیے زحمتِ سفر برداشت کر کے مولانا سعیدالرحمن الاعظمی اڈیٹر البعث الاسلامی کے ہمراہ اعظم گڑھ بھی تشریف لائے اور دو روز قیام کیا۔ کتب خانہ اور دارالمصنفین کے دوسرے شعبے دیکھ کر خوش ہوئے۔
آرام و تفریح کے خیال سے موسم گرما میں شام کے شہر لاذقیہ گئے ہوئے تھے کہ داعی اجل کا پیام آگیا والبقاء ﷲ وحدہ۔ عمر ۹۰ سال رہی ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ علم و دین کے اس خادم کی مغفرت فرمائے۔ آمین!! (ضیاء الدین اصلاحی، ستمبر ۱۹۹۹ء)