Fiaz, Muhammad
PhD
Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University
Rawalpindi
Punjab
Pakistan
2016
Completed
Biochemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9788/1/Muhammad_Fiaz_Biochemistry_2016_HSR_PMAS_22.08.2016.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727379629
سندھ کی سرزمین دنیا کی واحد دھرتی ہے جہاں پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام کے قدم پڑے اور ان کی اولاد کا جنم و دفن ہوا ، ھابیل بن آدم دادو ضلع کے کا چھو کے علائقے کا سبوجبل ( پہاڑ) میں مدفون ہے حضرت محمد ﷺ کو بھی سندھ کی سر زمین سے بیحد پیار و محبت تھی جن کے حوالہ جات آگے آئیں گے۔قرآن پاک میں سندھی قوم کا ذکر ہوا ہے ،کتنے ہی سائنس اور تاریخی حوالہ جات ذاتی تجربات و مشاہدات کی بنیاد پر ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ سندھ ہی انسانی و حیوانی ارتقا کا جنم بھومی ہے ۔جب تمام دنیا کی دھرتی برف کے تہوں سے برف پوش تھی تب سندھ کی دھرتی ہی وہ واحد خطہ ارض تھا جہاں برف نہیں ہوتی تھی اور گرم رہنے والا خطہ تھا ،جہاں انسان اور حیوان موجود تھے ،شونکہ سردی میں انسان اور جاندار کا زندہ رہنا ممکن ہی نہیں ہوتا اور گرم علاقہ صرف سندھ کی سرزمین ہے سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے ۔سندھ کی تاریخ عربوں کھربوں برس پرانی ہے ، سندھ کا خطہ تاریخ کے ان خطوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں مسلسل آبادی و خوشخالی رہی ہے ۔سندھ کی سرزمین پرموہن جو دڑو ، ہٹرپہ کی عظیم تہذیبوں نے جنم لیا جن کا مرکز موہن دڑو رہا ہے ،موہن جودڑو کی نسبت سے علما سے ملاقاتوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عاد قبیلے کا جد امجد موھن نامی ایک شخص تھا ،جنہوں نے رنی کوٹ کا قلعہ تعمیر کروایا ۔سر زمین سندھ کو اپنے مورث اعلیٰ حضرت سندھ سے منسوب سات دریاؤں سے بھی منسوب کیا جاتا ہے ۔یہ سات...