Naeem Ahmad
PhD
Government College University
Lahore
Punjab
Pakistan
2010
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/680
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727401730
دور حاضر میں فنی تعلیم کی ضرورت
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز سامعین اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’دور حاضر میںفنی تعلیم کی ضرورت‘‘
صدرِذی وقار!
علم ایک نور ہے، علم ایک روشنی ہے، علم ایک دولت ہے، علم ہی سے گلشن ہستی کے گل وگلزار میں تازگی اور طراوت ہے، علم ہی سے میدانِ حیات و زیست میں شاہسواری کی جاتی ہے، علم ہی کی بدولت آسمانِ علم و دانش پر آفتاب و ماہتاب بن کر چمکتا ہے۔
صدرِ محترم!
علم نام ہے واقفیت کا، علم نام ہے ادراک کا ،علم نام ہے شعور اور قویٰ کو پروان چڑھانے کا، علم سے زندگی ہے، علم ہی بندگی کا انداز سکھاتا ہے ،علم ہی سے نشت و برخاست کا ڈھنگ آتاہے، علم ہی سے لغت حجازی کا فرہنگ بنتا ہے، علم ہی سے تہذیب و تمدن کی فضاء ہموار ہوتی ہے۔
معززصدر!
علم کی ضرورت ہر دور میں رہی ہے ،علم ہی کی بدولت آج ہم اپنی تاریخ سے باخبر ہیں، علم جو بھی ہو انسان کو انسانیت سکھاتا ہے، اگر علم نافع ہے تو صاحب علم کی قدریں بڑھ جاتی ہیں، اگر علم غیر نافع ہے تو صاحب علم اپنے آپ کو محفوظ و مامون رکھتا ہے۔
معززصدر!
علم جب عقل و شعور کو منور کر کے اپنی روشنی کی کرنیں خارجی طور پر ظاہر کرتا ہے، صاحب علم کے اعضاء سے اس کا اظہار ہوتاہے، ایک غنی کی شکل اختیار کرتا ہے۔ ایک ہنر کی صورت میں نظر آتا ہے۔ تو اس وقت اس کی اہمیت کو چار چاند لگ جاتے ہیں، معاشرے میں خوشحالی کے دروازوا ہو جاتے ہیں، غربت و افلاس کا خاتمہ...