Pakeeza Ashraf
PhD
The Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur
Punjab
Pakistan
2015
Completed
Mathemaics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/6778/1/Pakeeza_Ashraf_Maths_Islamia_Univ_Bahawalpur_2015.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727411573
دُکھ جھیلے اور داغ بھی کھائے دین کی خاطر آقاؐ نے
کیسے کیسے رنج اُٹھائے دین کی خاطر آقاؐ نے
طائف کے بازار کے اندر خون نبیؐ کا بہتا تھا
کیسے کیسے زخم اُٹھائے دین کی خاطر آقاؐ نے
شہر کے لوگوں نے جب اُن سے سارے تعلق توڑ لیے
گھاٹی میں کچھ سال بِتائے دین کی خاطر آقاؐ نے
اپنے پیارے شہر سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے
پتھریلے رستے اپنائے دین کی خاطر آقاؐ نے
دانت شہید ہوئے تھے لیکن اِس سے بڑھ کر یہ دُکھ تھا
حمزہؓ جیسے شیر گنوائے دین کی خاطر آقاؐ نے
اپنے علیؓ کو حکم دیا اور شانوں پر بٹھلایا بھی
صحنِ حرم کے بُت تڑوائے دین کی خاطر آقاؐ نے
آخری خطبے میں لوگوں کو اک جامع پیغام ملا
کتنے پیارے شبد سُنائے دین کی خاطر آقاؐ نے