Javid, Muhammad Tariq
PhD
Hazara University
Mansehra
KPK
Pakistan
2019
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10308/1/Muhammad%20Tariq%20Javid_Chem_2019_Hazara_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727434593
عثمان غنی
افسوس ہے کہ مشہور صحافی اور قومی آواز کے لائق مدیر جناب عثمان غنی ۲۴؍ اگست کی شب میں انتقال کرگئے، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم عرصہ سے بیمار اور کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل تھے، وہیں پیام اجل آگیا، ۲۵؍ اگست کو جمعہ کی نماز کے بعد امین آباد کچہری روڈ کی مرکز والی مسجد میں ان کی پہلی نماز جنازہ مولانا متین میاں فرنگی محلی کی اقتدا میں ادا کی گئی اور دوسری جنازہ کی نماز عیش باغ کی مسجد میں عید گاہ کے نائب امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے پڑھائی اور عیش باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کیے گئے۔
عثمان غنی صاحب کی تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور لکھنو یونیورسٹی میں ہوئی تھی، ان کی صحافتی زندگی کا آغاز علی گڑھ ہی میں ہوگیا تھا جب انہوں نے اپنے بعض ساتھیوں سے مل کر یونیورسٹی ٹائمز نکالا تھا، پھر وہ اردو کے مشہور جریدہ ’’قومی آواز‘‘ سے اس وقت منسلک ہوئے جب وہ مرحوم حیات اﷲ انصاری کی ادارت میں نکلتا تھا، ان کے اور جناب عشرت علی صدیقی کے دور ادارت کے بعد یہ اس کے چیف ایڈیٹر ہوئے لیکن اسی دور میں نامساعد حالات کی بنا پر اخبار بند ہوگیا، اس کے بعد عارضی طور پر انہوں نے ’’قومی خبریں‘‘ کی ادارت سنبھالی، اس کے بعد کسی اور اخبار کی ادارت کی پیش کش قبول نہیں کی۔
عثمان غنی مرحوم کے اداریے پر مغز اور متوازن ہوتے تھے، اردو اور انگریزی دونوں پر انہیں پوری قدرت تھی، سائنس، تاریخ، سیاست اور نئے علوم پر ان کی اچھی نظر تھی، وہ اصلاً سائنس کے طالب علم تھے لیکن ریاضی بھی ان کی دلچسپی کی چیز تھی، ہر موضوع سے متعلق ان کی معلومات تازہ...