Manzar Zahra Awan
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2018
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11290/1/Manzar%20Zahra%20Awan_Chem_2018_QAU_Main%20part.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727457437
عبدالمجید سالک
پنجاب نے اردو زبان وادب کی جونادر شخصیتیں پیدا کی ہیں۔عبدالمجید سالک مرحوم کانام ان حضرات کی صف اوّل میں تھا۔انھوں نے منشی فاضل کرکے بی۔اے کیا تھا، لیکن ذاتی مطالعہ،ذہانت اورشعروادب کے فطری ذوق کے باعث ادبی دنیا میں اس قدر شہرت حاصل کی تھی کہ ایک زمانہ میں ’زمیندار‘ اخبار میں ان کے فکاہات اور’انقلاب‘ اخبار میں ان کے’’افکاروحوداث‘‘پنجاب میں گھر گھر بڑے شوق اوردلچسپی سے پڑھے جاتے تھے اوراخبار کھولتے ہی لوگ سب سے پہلے یہی چیزیں پڑھتے تھے۔غلام رسول مہر کی طرح مرحوم بھی مولانا ظفر علی خاں کے خاص تربیت یافتہ تھے۔اردوزبان کے محاورات و امثال پر بڑا عبور رکھتے تھے اوراس وصف خاص میں استاد سے بھی سبقت لے گئے تھے۔ انھوں نے مہر صاحب کے رفیق کی حیثیت سے اردو صحافت کاایک ایسامعیار قائم کیا کہ آج بھی بہت سے اخبارات انھی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
اردو زبان کے بلند پایہ ادیب اورصحافی ہونے کے علاوہ بے تکلف اورفی البدیہہ شعر بھی کہتے تھے اوریہ غالباً مولانا ظفر علی خاں کی صحبت ہی کافیض تھا۔اب ادھر چند برسوں سے سنجیدہ تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ ہوگئے تھے۔چنانچہ اس سلسلہ میں ان کی دوکتابیں’’ذکر اقبال‘‘اور’’ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ ثقافت‘‘، جس پر برہان میں تبصرہ بھی ہوچکاہے، بڑی اچھی کتابیں ہیں۔طبعاً مرحوم بھی بڑے خندہ جبیں،خندہ رو، اورفرخندہ شمائل انسان تھے۔مزاج میں اعتدال پسندی اور میانہ روی تھی یہاں تک کہ سیاسیات میں بھی اُن کامسلک معتدل ہی رہا۔وہ اردو کے ان چند خوش نصیب اخبار نویسوں میں تھے جنھوں نے محض اپنے قلم سے شہرت بھی خوب حاصل کی اوردولت بھی کافی کمائی۔ حضرت الاستاذ مولانا سید محمد انور شاہ صاحب الکشمیریؒ سے بڑی عقیدت اور محبت رکھتے تھے اوراسی تعلق سے راقم الحروف کے ساتھ ہمیشہ بڑے خلوص اورمحبت سے پیش آتے تھے۔تقسیم ہند کے...