Yaseen, Muhammad
PhD
University of the Punjab
Lahore
Punjab
Pakistan
2010
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/693
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727469610
جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات ‘‘
صدرِذی وقار!
انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات پیدا فرمایا ہے، اس کے سر پرعظمت کا تاج سجایا ہے، اس کو مسجودِد ملائکہ بنایا ہے، خلافت کی عظیم ذمہ داری اسے سونپی ہے، اس کے دم قدم سے باغِ عالم میں بہار ہے، اسی کے سامنے جملہ مخلوقات سرتسلیم خم ہے، خونخوار درندے اور وحشی جانور اس کی تابع فرمانی میں مصروف ہیں۔
جنابِِ صدر!
اگر انسان اپنی تخلیق کے مقصد سے آگاہ رہے، اپنے وجود کو اسی مقصد کے لیے مستعد اور تیار رکھے، اپنے اعضائے جسمانی میں مقصد کی تکمیل کے لیے تحریک پیدا کرتے رہے، قویٰ کومضمحل نہ ہونے دے، فکری اور شعوری قویٰ کو استعمال میں لاتا رہے، زندگی میں کسی لمحہ بھی افراط وتفریط کا شکار نہ ہو۔۔ تو
صدرِذی وقار!
اس کے تصورات و خیالات کو پاکیزگی مل سکتی ہے، اس کی تقریر اور وعظ میں تاثیر پیدا ہو سکتی ہے، اس کے سپر د کی گئی خلافت کی ذمہ داری میں نکھار پیدا ہو سکتا ہے، اس کے مقصد ِحیات کی تکمیل ہو سکتی ہے، اس کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے، اس کے خیالات میں طہارت کے جلوے دیکھے جا سکتے ہیں۔
جنابِ صدر!
زندگی مقصد حیات کے حصول کے لیے کدوکاوش کا نام ہے ، زندگی دوسروں کو زندگی کی خوشیاں بہم پہنچانے کا نام ہے ، زندگی محض حرکت کا نام نہیں ہے ، زندگی بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت کا نام ہے، زندگی سونے ، آرام کرنے اور خو ردونوش کا...